حضرت مولانا مفتی رضاء الحقؒ کا فتوٰی
حضرت مولانا مفتی رضاء الحقؒ کا فتوٰی
جو شخص کفریہ کلمات کہتا ہو وہ بھی مرتد کے حکم میں ہے اگرچہ اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرے۔
(فتاویٰ دار العلوم زكريا:جلد:5صفحہ 123)
ایک جگہ فرماتے ہیں کہ:
کسی شخص کے عقائد کفر کی حد تک پہنچ گئے ہوں اگرچہ وہ اپنے آپ کو مسلمان کی فہرست میں شمار کرتا ہو لیکن اس کا شمار اہل سنت والجماعت میں نہیں ہوگا، فقہاء کرامؒ نے ایسے لوگوں کو زندیق و ملحد میں شمار کیا ہے، اور بعض فقہاء کرم نے ایسے لوگوں کو باغیوں کی جماعت میں شامل کیا ہے۔
زندیق کی دو قسمیں ہیں:
(1)بمعنی منافق: یعنی اسلام کا مدعی ہو اور کفریہ عقائد چھپاتا ہو۔
(2)جو شخص عقائدِ اسلام میں تاویلاتِ باطلہ کرتا ہو، ایسا شخص اگر چہ اپنے عقائدِ کفریہ کو پوشیدہ رکھنے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ ان کی اشاعت کرتا ہے اس کے باوجود اسے زندیق کہا جائے گا۔
آگے فرماتے ہیں کہ:
شیعہ قادیانی،آغا خانی، ذکری، پرویزی، انجمن دینداران اور اس قسم کے دوسرے فرقے جو کافر ہونے کے باوجود خود کو مسلم کہلاتے ہیں، اسلام میں تحریف کر کے اپنے عقائدِ کفریہ کو اسلام ظاہر کرتے ہیں اور اس کی اشاعت کرتے ہیں یہ سب زندیق ہیں۔
(فتاویٰ دار العلوم زکریا:جلد:6: صفحہ 153)