Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

حضرت مولانا ظفر احمد عثمانیؒ کا فتویٰ


حضرت مولانا ظفر احمد عثمانیؒ

حضرت مولانا ظفر احمد عثمانیؒ کا فتویٰ

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و حاملانِ شریعت محمدیﷺ اس مسئلہ میں کہ: زید اگر مسلمان نہ ہوتا تو سو روپے کی رقم مولود شریف اور دعوت کے لیے کیوں دیتا ہے؟

جواب: محض مولود شریف کرانا اور دعوتِ مسلمین کرنا اسلام کی دلیل نہیں بعض ہندو بھی اپنے مسلمان دوستوں کی خاطر مولود کرا لیتے ہیں۔

(امداد الاحکام:جلد:4: صفحہ:129)

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و حاملانِ شریعت محمدیﷺ اس شخص کے حق میں جو علانیہ اپنے کو کافر کہے اور پوشیدہ مسلمان ہو؟

جواب: احکامِ ظاہرہ میں وہ کافر شمار کیا جائے اور باطن کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کیا جائے گا۔

(امداد الاحکام:جلد:4: صفحہ:129)

ایک جگہ فرماتے ہیں کہ:

عن ابی عبداللہ قال قال رسول اللہﷺ من احدث اوی محدثا علیه لعنت اللہ والملئکۃ والناس اجمعین لا یقبل اللہ منه صرفا ولا عدلا:

اس حدیث شریف کے موافق جو لوگ تعزیہ اپنے گھر میں یا مسجد میں رکھتے ہیں یا جو اس کے معاون ہیں ان پر خدا کی اور فرشتوں اور سب مسلمانوں کے لعنت برستی ہے اور ان کی نماز اور روزہ اور تمام اعمالِ صالحہ خدا تعالیٰ کہ یہاں مردود ہیں کچھ قبول نہیں ہوتے۔ بحر الرائق میں ہے:

 النذر المخلوق لا یجوز لانه عبادۃ والعبادۃ لا تکون للمخلوق:

(امداد الاحکام:جلد:1: صفحہ:181)