فصل:....حضرت علی رضی اللہ عنہ اعلم الناس تھے - ردِ رافضیت |…

فصل:....حضرت علی رضی اللہ عنہ اعلم الناس تھے

  امام ابنِ تیمیہؒ

صفحہ 5 از 5

ان لوگوں نے محمد بن حنفیہ سے روایت کیا ہے کہ میں نے اپنے والد حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے افضل کون ہے؟ فرمایا بیٹا ! کیا تجھے یہ بات معلوم نہیں ؟ میں نے کہا:’’ نہیں ‘‘ فرمایا :ابوبکر رضی اللہ عنہ ‘‘ میں نے عرض کیا ان کے بعد کون ؟ فرمایا: عمر۔میں نے کہا: پھر اسکے بعد آپ ہیں ؟ فرمایا: ’’بیشک تمہارا باپ تو مسلمانوں میں سے ایک آدمی ہے ۔ ‘‘[البخاری، ....باب قول النبی رضی اللّٰہ عنہم’’ لو کنت متخذاً خلیلاً‘‘ (ح:۳۶۷۱)]

امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں :

((حدثنا محمد بن کثیر؛ حدثنا سفیان الثورِی، حدثنا جامِع بن شداد، حدثنا أبو یُعلی منذِر الثورِی، عن محمدِ ابنِ الحنفِیۃِ، قال: قلت لِأبِی: یا أبتِ من خیر الناسِ بعد رسولِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہِ وسلم ؟ فقال: یا بنی! أوما تعرِف؟ فقلت: لا، فقال: أبو بکر، قلت: ثم من؟ قال: ثم عمر۔ ))

’’محمد بن حنفیہ فرماتے ہیں کہ: ’’میں نے اپنے والد حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا:اے میرے اباجی! نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے افضل کون ہے؟ فرمایا بیٹا ! کیا تجھے یہ بات معلوم نہیں ؟ میں نے کہا:’’ نہیں ‘‘ فرمایا : ’’ابوبکر رضی اللہ عنہ ‘‘ میں نے عرض کیا: ان کے بعد کون ؟ فرمایا : ’’عمر رضی اللہ عنہ ۔‘‘

یہ باتیں آپ اپنے بیٹے سے کہہ رہے ہیں جس سے کوئی تقیہ بھی نہیں کررہے۔اور اپنے خواص لوگوں کو بتا رہے ہیں اوراس انسان کو سزادینے کا اعلان کرتے ہیں جو آپ کو حضرات شیخین پر فضیلت دیتا ہے ؛ آپ کی نظر میں وہ تہمت باز ہے۔ جب کہ متواضع کے لیے جائز نہیں کہ وہ ان لوگوں کو سزا دے جو آپ کو حضرات شیخین پر فضیلت دیتا ہو‘ اس لیے کہ وہ حق بات کہہ رہا ہے ؛ اورنہ ہی اسے مفتری [تہمت باز ] کہنا جائز ہوتا ۔‘‘

جو کوئی بھی آپ سے افضل تھا ؛ خواہ وہ انبیاء علیہم السلام میں سے ہو یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے ؛ وہ آپ سے بڑا عالم بھی ہے ۔ اس لیے کہ فضیلت کی اصل بنیاد علم ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :

﴿ ہَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَالَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ﴾ [الزمر۹]

’’فرما دیجیے: کیا برابر ہیں وہ لوگ جو جانتے ہیں اور وہ جو نہیں جانتے۔‘‘

اس مسئلہ پر دلائل بھی بہت زیادہ ہیں اور علماء کرام کا کلام بھی بہت زیادہ ہے ۔


صفحہ 5 از 5