حضرت ابو ایوب سختیانیؒ کا فتاویٰ
حضرت ابو ایوب سختیانیؒ
حضرت ابو ایوب سختیانیؒ کا فتاویٰ:
حضرت ابو ایوب سختیانیؒ نے کہا ہے کہ جس نے سیدنا صدیق اکبرؓ کو محبوب رکھا جس نے دین کو قائم کر لیا، اور جس نے سیدنا فاروق اعظمؓ کو محبوب رکھا اس نے خدا تعالیٰ کا راستہ ظاہر کر لیا اور جس نے سیدنا عثمان غنیؓ کو محبوب رکھا اس نے نورِ الٰہی کو روشن کر لیا اور جس نے سیدنا علی المرتضیؓ کو محبوب رکھا سو اس نے کڑے مضبوط کو پکڑ لیا اور جس نے اصحاب محمدﷺ کو حُسنِ ثناء کے ساتھ ذکر کیا سو وہ نفاق سے بری ہو گیا اور جس نے ان میں سے کسی کو دشمن رکھا تو وہ مبتدع اور سنت نبویﷺ اور (طریقہ) سلف صالحین کا مخالف ہے۔ اور میں ڈرتا ہوں کہ جب تک وہ تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو دوست نہ رکھے اور ان کی طرف سے اس کا دل صاف نہ ہو اُس وقت تک اس کا آسمان کی جانب کوئی عمل نہ چڑھے گا یعنی کوئی عمل قبول نہ ہوگا۔
(شميم الرياض شرح الشفاء:جلد:2:صفحہ:45)