Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

نکاح اور بچہ ہونے کے بعد شوہر نے کہا میں تو عیسائی ہوں


نکاح اور بچہ ہونے کے بعد شوہر نے کہا میں تو عیسائی ہوں

سوال: ایک شخص جو اندرونی عیسائی تھا لیکن ظاہر میں اپنے آپ کو مسلمان بنا کر ایک مسلمان لڑکی سے نکاح کر لیا، گیارہ بارہ ماہ کے بعد جبکہ اس کا ایک لڑکا پیدا ہوا اب وہ شخص اپنے آپ کو عیسائی بتاتا ہے، اور مذہب اسلام کو جھوٹا بتاتا ہے۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ۔

(1) عند الشرع وہ نکاح فاسد ہو گیا یا نہیں؟

(2) لڑکا کس کو ملنا چاہئے؟

(3) حق عہد وہ لڑکی لے سکتی ہے یا نہیں؟

جواب: (1) صورت مسئولہ میں نکاح فسخ ہو گیا، عدت گزار کر عورت کو دوسری جگہ نکاح کرنا درست ہے۔

(2) وہ بچہ مسلمان ہے اور والدہ کی پرورش میں رہے گا، والد اس کو والدہ سے جدا کر کے اپنے پاس نہیں رکھ سکتا۔

(3) پورا مہر واجب ہے اور لڑکی کو اس کے لینے کا حق حاصل۔

(جامع الفتاوىٰ:جلد، 10 صفحہ، 60)