Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

فصل:....[امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ اور جعفر صادق رحمہ اللہ کی شاگردی]

  امام ابنِ تیمیہؒ

فصل:....[امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ اور جعفر صادق رحمہ اللہ کی شاگردی]

[اشکال] :شیعہ مصنف کا یہ قول کہ: ’’ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے جعفر صادق رحمہ اللہ کی شاگردی اختیار کی تھی۔‘‘

[جواب]: یہ ایسا صاف جھوٹ ہے جسے ادنی علم رکھنے والا انسان بھی جانتا ہے۔اس لیے کہ یہ دونوں حضرات معاصر تھے۔ امام جعفر رحمہ اللہ نے [امام صاحب رحمہ اللہ سے دو سال پہلے]ایک سو اڑتالیس ہجری میں وفات پائی۔جب کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے ایک سو پچاس ہجری میں وفات پائی۔[البتہ ان کا سن ولادت ایک ہی ہے]۔ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے جعفر صادق رحمہ اللہ کے والد کی زندگی میں فتوی دیا کرتے تھے۔آپ نے حضرت جعفر اور ان کے والد سے ایک مسئلہ بھی نہیں سیکھا تھا۔ البتہ ان سے زیادہ معمر لوگوں سے آپ نے استفادہ کیا تھا۔ مثلاً عطاء بن ابی رباح،اور ان کے شیخ حماد بن ابی سلیمان اور جعفر بن محمد؛ جو کہ مدینہ میں تھے۔