Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

معرکہ کے سلسلہ میں قعقاع بن عمرو رضی اللہ عنہ

  علی محمد الصلابی

اس معرکہ کے سلسلہ میں قعقاع بن عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا:

لَقِیْنا بِالفِراضِ جموعَ رومٍ

وفُرْسٍ غَمَّہا طولُ السَّلام

ترجمہ: ہم فراض میں روم وفارس کی افواج سے ٹکرائے جو اسلام کے بڑھنے سے پریشان تھے۔

اَبَدْنَا جَمْعَہُمْ لَمَّا الْتَقَیْنَا

وَبَیَّتْنَا بِجَمْعٍ بنی رزام

ترجمہ: جب ہم ان سے ٹکرائے تو ہم نے ان کی افواج کو ہلاک کر دیا اور ہم نے بنو رزام پر شب خون مارے۔

فما فَتِئَتْ جُنُودُ السِّلمِ حَتّٰی

رَأَیْنَا الْقَوْمَ کَالْغَنَمِ السَّوام

ترجمہ: اسلامی افواج برابر ڈٹی رہیں یہاں تک کہ ہم نے دشمن کو چرنے والی بکریوں کے مانند پایا۔

(معارک خالد بن الولید ضد الفرس: عبدالجبار السامرائی: صفحہ 123)