Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

حضرت مولانا مفتی عبد الشکور قاسمیؒ کا فتویٰ


حضرت مولانا مفتی عبد الشکور قاسمیؒ

حضرت مولانا مفتی عبد الشکور قاسمیؒ کا فتویٰ 

اگر کوئی شخص دعویٰ ایمان و اسلام کے باوجود ایسے اعمال کرتا ہے جو خالصتاً کفر کی علامت اور ایمان و اسلام کے منافی ہیں یا جن کو اختیار کرنے سے کافر ہونے کا یقین ہوتا ہے تو وہ شخص کافر ہی شمار ہوگا اور اس کا ایمان وںاسلام کا دعویٰ غیر معتبر مانا جائے گا۔

(کفریہ الفاظ اور ان کے احکامات:صفحہ:23)

ایک جگہ فرماتے ہیں کہ:

جو لوگ دعوٰی اسلام کے باوجود کسی جھوٹے اور مدعی نبوت کو مانتے ہیں اور قرآن وحدیث کے نصوص کو اس جھوٹے نبی پر چسپاں کرتے ہیں وہ زندیق کہلاتے ہیں. یا جو لوگ دعویٰ اسلام کے باوجود یہ عقیدہ یا نظریہ رکھتے ہیں کہ موجودہ قرآن مجید صحیح نہیں ہے، یہ تو (نعوذ بالله) شرابیوں اور زانیوں کی لکھی ہوئی کتاب ہے، یہ لوگ بھی زندیق کہلاتے ہیں۔ اور زندیق مرتد سے بھی بدتر ہیں۔

(کفریہ الفاظ اور ان کے احکامات:صفحہ:30)