Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

عبدالرحمٰن فاروقیؒ کا فتویٰ


عبدالرحمٰن فاروقیؒ

عبدالرحمٰن فاروقیؒ کا فتویٰ 

سوال: بعض لوگ کہتے ہیں کہ شیعہ بڑے نمازی، روزے دار، حج کرنے والے، نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، لہٰذا آپ کیسے ان کو کافر کہہ دیتے ہو؟

جواب: صحبت نبویﷺ کی دولت سے سرفراز ہونے والے ہر فرد کیلئے ارشاد خداوندی ہے وکلا وعد الله الحسنى: ہر ایک کے ساتھ جنت کا وعدہ ہے۔ 

اس منتخب جنتی جماعت کے بارے میں حضور اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا ۔۔۔۔۔ جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی اس مقدس جماعت کو گالیاں دے، ان پر زبان طعن دراز کرے، ان کے خلاف بد گوئی کرے تو وہ لعنتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہو ایسے شخص پر جس کے دل میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا بغض ہو۔ اور ایسے شخص نے اگر فرائض و نوافل کی پابندی بھی کی ہوگی تو پھر بھی نجات کا مستحق نہیں ہو سکتا۔ اس لئے کہ اس کے دل میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا بغض ہے۔ قیامت کے دن اس کے فرائض و نوافل اس کے منہ پر مار دیئے جائیں گے۔

لا يقبل الله منه يوم القيامة صرفا و لا عدلا:

 کے الفاظ صریحاً اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے دشمن مردود العمل ہے۔

(چهل حدیث در دفاع صحابةؓ:صفحہ:110)