دعوی اہل سنت اور اشکالات - سنی شیعہ مناظرے | دفاع اسلام

دعوی اہل سنت اور اشکالات

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 2

دعوی اہل سنت اور اشکالات

♦️دعوی اہل سنت♦️

شیعہ اثناعشریہ کے بعض اہم عقائد سیدنا علی خلیفہ بلافصل، وصی رسول اللہ، عقیدہ امامت، خلفائے ثلاثہ سمیت 99.99 فیصد صحابہ کرام پر الزام بازی اور تبرہ ۔(معاذ اللہ) اور عقیدہ رجعت (نبی اور ائمہ اہل بیت کی دوبارہ دنیا میں واپسی) ان سب عقائد کا موجد عبداللہ ابن سبا یہودی ملعون ہے۔

 ✳️  گفتگو اگلے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ ممبرز کی خدمت میں فائنل شرائط پیش کردیتا ہوں۔

*ان شرائط کےعنوان / موضوع سے شیعہ مناظر متفق نہیں ہیں* لیکن باقی تمام شرائط کو انہوں نے تسلیم کر لیا ہے۔

⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️

♦شرائط برائے مکالمہ *ابن سبا ملعون موجد عقائد شیعیت یا افسانہ* ♦

1: مقدسات کی توہین اور ذاتیات پر حملے کرنے والے کی شکست تصور کی جائے گی۔

2: گفتگو دو ٹوک اور ٹودی پوائنٹ کی جائے گی۔ جب تک ایک نکتہ کلیئر نہ ہوجائے دوسرے نکتے کو زیر بحث نہیں لایا جائے گا۔

3: گفتگو سے پہلے دونوں مناظرین *عبداللہ ابن سبا کے متعلق اپنے اپنے مسلک کا نظریہ* واضح الفاظ میں بیان کریں گے۔

4: فریقین صحیح روایات اور تائید جیّد علمائے کرام سے حجت قائم کریں گے۔ دلائل کا رد بھی صحیح روایات اور تائید جیّد علمائے کرام سے کیا جائے گا۔

5: دلائل کا رد اسی درجہ کی روایات سے کرنے کی اجازت ہوگی۔ ذاتی رائے سے دلائل کا رد ممنوع ہوگا۔

6: دوران گفتگو کسی نکتہ پر کسی فریق کو مزید تحقیق درکار ہوئی تو وقت طلب کرسکتا ہے۔ ایک دن یا زیادہ سے زیادہ دو دن وقفے کے بعد دوبارہ اسی نکتے سے گفتگو کا آغاز کیا جائے گا۔

7:دوران گفتگو فریقین کو پہلے تحقیقی رد اس کے بعد الزامی رد  کرنے کی اجازت ہوگی۔

8: گفتگو تحریری اور ون ٹو ون کی جائے گی اور ایک ٹرن میں *تین جواب اور تین کتب کے حوالے بمعہ ٹائیٹل اور اصل عبارات کے اسکینز* بھیجنے کی اجازت ہوگی۔

9: کاپی پیسٹ ممنوع ہوگا، غیر ضروری جوابات اور موضوع سے باہر گفتگو کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

10: ٹرن ختم ہونے پر فریق *ختم* یا *انتہی* لکھے گا تاکہ دوسرا فریق جوابات شروع کرے۔

11: *شرائط اور دعوی / جواب دعوی* پیش ہوجانے کے بعد گفتگو کی حتمی تاریخ 13 اکتوبر 2022 ہے اور فریقین کو اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت جواب دینے کی اجازت ہوگی ، اس دوران گروپ لاکڈ رکھا جائے گا۔

نوٹ:شیعہ مناظر نے دو شرائط/مطالبے بھی پیش کئے جنہیں اس طرح قبول کرلیا گیا کہ وہ چاہیں تو اہل سنت دلائل کا رد ان دونوں شرائط کے مطابق کر سکتے ہیں۔

   رانا محمد سعید شیعہ : چھوڑ دیں سر ان کو اب ۔

 جعفر صادق: مجھے ابھی ایک گھنٹہ اور لگ جائے گا۔ میرا خیال ہے کہ گفتگو کل کرتے ہیں۔میں جمعرات کے بعد ہی باقائدہ گفتگو کے لئے وقت نکال سکوں گا۔ باقی دعوی اور جواب دعوی کو اس دوران کلیئر کردیں گے۔ ان شاء اللہ

   رانا محمد سعید شیعہ : کوشش کریں بات کل سے ہی شروع کر دیتے ہیں ۔ ممبران منتظر ہیں بلکہ منتظر سے بھی کچھ زیادہ ہیں۔

 جعفر صادق: جب بھی وقت ملا گفتگو کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ان شاء اللہ۔کل آپ میرے دعویٰ پر کوئی ابہام یا اشکال ہو تو پیش کیجئے گا۔۔ یا جواب دعویٰ پیش کردیجئے گا۔کل سے شرائط لاگو ہوجائیں گی۔

 اگر کل دوسرا مرحلہ یعنی دعویٰ اور جواب دعویٰ مکمل ہوجائے گا تو پھر شرائط کے مطابق ہم دونوں ابن سبا کے متعلق اپنے اپنے مسلک کا نکتہ نظر سب کے سامنے رکھیں گے۔

  اس کے بعد میں دلائل دینا شروع کروں گا۔۔ آپ اپنے ٹرن میں ان کا رد  مسلمہ اصولوں کے مطابق شرائط کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے۔

باہمی رضامندی سے متفقہ طریقہ کار  جو فریقین نے تین دن گفتگو کرنے  کے بعد  فائنل کیا۔ (شیعہ مناظر رانا سعید نے آخر میں اس سے انحراف کیا)

صحیح روایت کا رد ⬅️ صحیح روایت سے

اقوال علماء کا رد ⬅️ اقوال علماء سے

یا پھر شیعہ مناظر  اپنی دونوں شرائط کی روشنی میں دکھائیں گے کہ ہمارے عقائد فلاں فلاں روایات سے ثابت ہیں اور ابن سبا ان کا موجد نہیں ہے اور پھر اپنے علماء کرام سے تائید بھی دکھائیں گے۔

⬅️ دونوں فریق  دوران گفتگو ذاتی رائے دینے کے مجاز نہیں ہوں گے جو بھی مؤقف پیش کریں گے اسے صحیح روایات بمعہ تائید علماء کرام دکھایا جائے گا۔

  جعفر صادق: میری کچھ مصروفیات ایسی ہیں کہ کچھ دن پابندی سے گفتگو *شاید* نہ ہوسکے۔۔۔۔ بحرحال کوشش ہوگی کہ تسلسل قائم رہے اور جب بھی جسے وقت ملا وہ اپنے ٹرن میں جواب دے دیا کرے گا۔

باقی گفتگو کل ہوگی۔اللہ حافظ

شیعہ مناظر کی طرف سے اہل سنت دعویٰ پر اشکالات

  رانا محمد سعید شیعہ : آپ نے دعویٰ کیا کہ شیعہ عقائد کا بانی ابن سباء ہے ۔ کیا آپ معین کر سکتے ہیں شیعہ کے وہ کون کون سے عقائد ہیں جن کا موجد ابن سباء ہے ۔؟

   شرائط ڈسکس ہو چکی ہیں  محترم ، شرائط اور ان کی وضاحت ہو چکی ہے ، آپ کا یہ میسیج قابل التفات نہیں ہے اور آئندہ بھی   ایسے میسیج سے گریز کریں ، ممبران بھی irritate ہو رہے ہیں۔

  کچھ دن پابندی سے گفتگو نہیں کریں گے ؟؟؟؟ مطلب مکالمہ کیا مہینوں پر محیط ہے کہ کچھ دن پابندی نہیں ہو گی بعد میں ستے خیراں ، محترم وقت نکالنا پڑے گا ایسے لٹکانا تو نہیں ہے نا ، میری اور آپکی وجہ سے 300 ممبران کا گروپ قید کاٹ رہا ہے۔

  جعفر صادق: ایک عام فہم بھی میرا دعویٰ  پڑھے گا تو سمجھ جائے گا کہ میں اہل تشیع کے کن عقائد کا موجد ابن سبا کو ثابت کروں گا۔مجھے لگتا ہے جس طرح شرائط پر معصومانہ سوال کر کے وقت ضایع کیا گیا ہے اسی طرح اب دعویٰ پر وقت ضایع کرنا چاہتے ہیں۔میرے دعویٰ کا اسکرین شاٹ رکھ کر بھی سمجھنے سے قاصر ہیں۔چلیں اب ان نکات کو کلیئر کردیں۔۔ پھر دعویٰ سمجھاتا ہوں۔

1: کیا دعویٰ مبہم ہے؟

2: دعویٰ میں عقائد معین نہیں کئے گئے؟

یا

3: دعویٰ میں جو عقائد بیان کئے گئے ہیں وہ اہل تشیع عقائد نہیں ہیں؟

 یہ روڈ میپ دوران گفتگو بھی بار بار سمجھاتا رہوں گا۔ جہاں بھی مجھے لگا کہ آپ پتلی گلی سے نکلنا چاہتے ہیں۔۔ شرائط کو بائے  پاس کر رہیں ہیں۔۔۔ میں فائنل شرائط اور وہ آپشنز بیان کرکے یاد دہانی کراؤں گا کہ آپ شیعیت کا دفاع اسی طرح کریں گے جو مسلمہ اصول ہیں جنہیں آپ نے شرائط میں تسلیم بھی کیا ہے۔

*ذاتی رائے میری اور آپ کی ہرگز قبول نہیں کی جائے گی*

صفحہ 1 از 2