دعوی اہل سنت اور اشکالات - سنی شیعہ مناظرے | دفاع اسلام

دعوی اہل سنت اور اشکالات

  جعفر صادق

صفحہ 2 از 2

⬅️ آپ کو پورا پورا موقعہ دیا جائے گا کہ شیعیت پر صدیوں سے لگایا جانے والا الزام باطل ثابت کردیں۔

گفتگو شروع ہوتے ہی شیعہ مناظر کی طرف سے شرائط کی خلاف ورزی شروع

  رانا محمد سعید شیعہ : قطع کلامی کیلئے معذرت  ۔ محترم ہر میسیج میں offensive رویہ اور لمبے لمبے میسیجز کی بجائے مختصر بات کریں ۔ میرے سوال کا مقصد صرف یہی اقرار کروانا تھا کہ جن عقائد کی بات آپ نے دعوے میں کی ہے گفتگو انہیں پر ہو گی بعد میں کوئی دوسرا عقیدہ اس میں شامل نہیں کیا جائے  گا۔  *اتنی سی بات کو کھینچا تانی کر کے جارحیت سے کمنٹ کر کے اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ اپنی برتری دکھا لیں گے تو یہ ایک چھوٹی سوچ ہے ۔ آپ علمی میدان میں کھڑے ہیں کچھ تو اعلی ظرفی دکھائیں*

 لمبے لمبے میسجز سے ممبران irritate ہو رہے ہیں مجھے پرسنل میں میسجز کر رہے ہیں کہ بھائی خدارا غیر ضروری طول دینے سے قریشی صاحب کو منع کریں۔

  جعفر صادق: آپ کو بھی وہی علی میلانی صاحب والی خوش فہمی ہے کہ گفتگو چند گھنٹوں میں نپٹ جائے گی۔

ہم تاریخ کی متنازعہ ترین شخصیت عبداللہ ابن سبا کی *ظاہری اور پوشیدہ سرگرمیاں* ان معتبر روایات اور متقدمین اور متاخرین سنی و شیعہ علماء کرام کی آراء کی مدد سے سمجھیں گے۔جو حقائق واضح اور ثابت شدہ ہیں ان پر غور و فکر کریں گے تاکہ ابن سبا کے متعلق گمشدہ کڑیاں ان حقائق کی مدد سے معلوم کرسکیں۔

 ٹھیک ہے۔ میں اب آپ کی  کسی اور بات کا  جواب نہیں دے رہا۔ دعوی پر منطقی اشکال پیش کردیں۔بچوں جیسےسوالات نہ کریں۔میں تو دو دن سے کہتا رہا ہوں کہ سیدھا مدعے پر بات کریں۔

دعوی ٰ⬅️ اشکال کیا ہے۔

جواب دعویٰ ⬅️  ؟؟؟؟

   رانا محمد سعید شیعہ: ایکسکیوز می محترم !آپ یہاں تاریخ کی متنازعہ ترین شخصیت کے تاریخ چھانٹنے نہیں آئے ۔ آپ یہاں اس ملعون کی زندگی کا ایک حصہ ڈسکس کرنے آئے  ہیں ۔ اسی پر رہیں ۔ موضوع سے نکلنے کی کوشش نا کریں ۔ آپ کا یہ میسیج مکمل طور پر موضوع کو ایک بالکل ہی مختلف سمت میں لے جانے کی سوچ کا عکاس ہے ۔ موضوع پر رہیں۔     ابن سباء سے شیعہ صحیح روایات کی روشنی میں اور جید علماء کے عقائد کی روشنی میں ابن سباء سے *فقط شیعہ عقائد ثابت کرنا آپکا دعویٰ ہے* اسکی زندگی کے دیگر پہلو اور کردار کا اس موضوع سے دور دور تک بھی واسطہ نہیں  ہے۔

  موضوع پر رہیئے ۔

غور فرمائیں! موضوع اور دعویٰ پیش ہوجانے کے باوجود شیعہ مناظر اپنے مطالبے (ابن سبا سے شیعہ عقائد ثابت کرنا)  کو لکھ کر اسے فریق مخالف کا دعویٰ قرار دینے کی مذموم کوشش کر رہا ہے!  اس کے علاوہ   شیعہ مناظر رانا سعید  نے اہل سنت دعویٰ پر اشکال کیا ، جب وضاحت پوچھی گئی تو چُپ لگ گئی ، پھر جواب دعویٰ  پیش کردیا! ان کی  یہ روش شروع سے آخر تک برقرار رہی، وضاحتیں دینے سے کتراتے رہے!)


صفحہ 2 از 2