جنگ کے مقاصد واہداف کی تحدید
علی محمد الصلابیاسلامی فتوحات میں جنگی منصوبہ میں اس نکتہ کو اہمیت دی گئی کہ تمام لوگ ان جنگی کارروائیوں میں اس کے حصول کی سعی کریں اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اس سلسلہ میں اپنا منصوبہ اس اساس پر رکھا کہ فرد مجاہد کو یہ معلوم ہو کہ ان فتوحات سے مسلمانوں کا مقصود طاغوتی نظام کو ختم کر کے لوگوں تک اسلام کی دعوت کو پہنچانا ہے کیونکہ اس نظام نے اپنی اقوام کو اس خیر عمیم سے روک رکھا تھا۔ اس لیے مسلم قائدین معرکہ سے قبل دشمن کو تین چیزوں کا اختیار دیتے تھے: اسلام، جزیہ یا جنگ۔
(تاریخ الدعوۃ الی الا سلام: صفحہ 332)