Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

جنگی اسلوب میں ترقی

  علی محمد الصلابی

جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو رومی افواج کی پیش قدمی اور اہل دمشق کے ان کے ساتھ مل جانے کی خبر ملی تو حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کو خط ارسال فرمایا:

’’اپنے شہسواروں کو بستیوں اور دیہاتوں میں پھیلا دو، غلہ اور سامان پہنچنے کے ذرائع تنگ کر دو، شہروں کا محاصرہ نہ کرنا، جب تک کہ میرا حکم نہ آجائے۔‘‘

(العملیات التعرضیۃ والدفاعیۃ عند المسلمین: صفحہ 148)

اور جب ان تک کافی فوج پہنچ گئی تو ان کو لکھا:

’’وہ تمہارے خلاف اٹھیں تو تم بھی ان کے خلاف اللہ سے مدد طلب کرتے ہوئے اٹھ کھڑے ہو۔ انہیں جو مدد پہنچے گی میں تمہیں اس کے مثل مدد بھیجتا رہوں گا۔‘‘

(تاریخ الدعوۃ الی الا سلام: صفحہ 334)