Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

قائدین کے ساتھ روابط کے وسائل کا تحفظ

  علی محمد الصلابی

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور معرکہ کے قائدین کے مابین روابط کے وسائل انتہائی منظم تھے۔ قائدین کے خطوط خلیفہ کو پورے امان وتحفظ کے ساتھ پہنچتے تھے اور خلیفہ کا جواب پوری راز داری اور ترقی یافتہ سرعت کے ساتھ قائدین کو پہنچتا۔ دشمن کی مجال نہ تھی کہ وہ اچانک مسلمانوں کے خلاف کوئی کارروائی کر سکے، جس کی انہیں توقع نہ ہو۔ اسی طرح جنگی پلاننگ مسلمانوں کے یہاں انتہائی محکم ومنظم تھی، جو اللہ کے فضل وکرم سے اعدائے اسلام کی شکست اور مسلمانوں کی فتح کے بنیادی اسباب و عوامل میں سے تھا۔

(تاریخ الدعوۃ الی الا سلام: صفحہ 334)