Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

زنا سے بچنے کے لیے متعہ کی اجازت نہیں مل سکتی


سوال: ایک عورت بیوہ مذہب اہلِ سنت والجماعت جس کا عقد مرد شیعہ سے ہوا تھا، اب وہ ایسے مقام پر رہتی ہے جہاں سوائے شیعہ لوگوں کے اور کوئی نہیں رہتا ہے، نکاح اب کسی مصلحت کی وجہ سے نہیں چاہتی، مگر چونکہ مسلمانوں کے ایک فریق میں متعہ جائز ہے اگر زنا سے بچنے کے لیے بنظر ثواب متعہ پڑھائے تو جائز ہے یا نہیں؟ اور اس حالت میں یہ امر مؤجب ثواب ہوگا یا نہیں؟

جواب: متعہ چونکہ قرآن و حدیث سے حرام ہوچکا ہے، ثواب تو درکنا اُلٹا عذاب ہو جائے گا۔ ایسا شخص اہلِ سنت والجماعت کے یہاں زانی مرتکب کبیرہ کا ہے۔ اگر عورت ایسی پارسا ہے تو اس کو چاہیے کہ آنحضرتﷺ کے حکم پر عمل کر کے روزہ رکھے جو زنا سے بچنے کا عمدہ علاجِ نبوی ہے۔

عمل کرنے کی بات تو یہ ہے جو بیان ہوئی، یوں تو جو چاہے اتباعِ نفس میں شراب کو شیرہ انگور قرار دے کر چڑھا جائے تو شراب شراب ہی رہے گی۔

(فتاویٰ نذیریہ: جلد، 2 صفحہ، 467)