خلیفہ کی ذکاوت و زود فہمی
علی محمد الصلابیاسلامی فتوحات کے آغاز میں اسلامی جنگی منصوبہ بندی کو یہ خصوصیت حاصل تھی کہ مسلمانوں کے پاس سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جیسا زیرک، سریع الفہم، ذکی، دانا، صاحب فراست اور مدبر موجود تھا۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طویل صحبت سے عسکری منصوبہ بندی کے وسیع فہم میں بڑی مدد ملی تھی۔ سیدنا ابوبکرؓ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات وہدایات کے سائے میں تربیت پائی تھی، جس سے آپؓ کو مختلف علوم اور انواع و اقسام کی مہارت اور تجربات حاصل ہوئے چنانچہ آپؓ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد خلافت کو انتہائی خوش اسلوبی سے سنبھالا، اسلامی افواج کو قیمتی نصیحتوں سے نوازا، مناسب اوقات میں مدد روانہ کی جن سے مجاہدین کو حوصلہ ملا اور ان کی ہمت وعزیمت میں اضافہ ہوا۔
(تاریخ الدعوۃ الی الا سلام: صفحہ 334)