سنی عورت کا نکاح شیعہ مرد سے
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ عورت اہلِ سنت والجماعت ہے اور مرد شیعہ مذہب ہے ان دونوں کا نکاح بمؤجب شرع شریف ہو سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: شیعہ اگر ضروریاتِ دین کا منکر ہے، اور ایسے امور کا قائل و فاعل ہے جن کی وجہ سے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے، تو ایسے شیعہ سے اہلِ سنت والجماعت عورت کا نکاح ہرگز جائز نہیں۔ اور اگر فقط سبّ شیخینؓ کرتا ہے تو اگرچہ سبّ شیخینؓ کرنے والا کافر نہیں مگر فاسق ضرور ہے۔ اور فاسق سے بھی نکاح نہیں کرنا چاہیے۔ خلاصہ یہ کہ عورت اہلِ سنت کا نکاح شیعہ سے نہیں کرنا چاہیے۔
(فتاویٰ نذیریہ: جلد، 2 صفحہ، 485)