Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

لشکر کو اللہ کا ثواب اور جہاد کی فضیلت یاد دلانا

  علی محمد الصلابی

شام کی مہم پر روانہ ہونے والے لشکر کو جہاد کی ترغیب دلاتے ہوئے فرمایا: خبردار ہو جاؤ! اللہ کی کتاب میں جہاد فی سبیل اللہ کا جو اجر و ثواب بیان کیا گیا ہے ایک مسلمان کو چاہیے کہ اس کو اپنے لیے خاص کرنے کو پسند کرے۔ اللہ تعالیٰ نے اسی تجارت کی طرف رہنمائی کی ہے اور وہ اس کے ذریعہ سے ذلت و رسوائی سے نجات بخشتا ہے اور دنیا وآخرت میں شرف ومنزلت اور کرامت عطا کرتا ہے۔

(تاریخ الطبری: جلد 4 صفحہ 208)