سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا استخلاف اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وفات
علی محمد الصلابیسیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا استخلاف
جمادی الاخری 13 ہجری میں سیدنا ابوبکر ث رضی اللہ عنہ بیمار پڑے اور سیدنا ابوبکرؓ کی بیماری بڑھتی رہی۔
(البدایۃ والنہایۃ: جلد 7 صفحہ 18، تاریخ الطبری: جلد 4 صفحہ 238)
جب بیماری بہت زیادہ بڑھ گئی اور سیدنا ابوبکرؓ کو اپنے سلسلہ میں اندازہ ہو گیا تو لوگوں کو جمع کیا اور فرمایا: ’’میری حالت تم لوگ دیکھ رہے ہو اور میرا خیال ہے کہ میں اس بیماری میں بچوں گا نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے تم لوگوں کے ہاتھ میری بیعت سے کھول دیے ہیں اور تمہارا معاملہ تمہارے حوالے کر دیا ہے، تو تم لوگ جس کو چاہو اپنا امیر بنا لو۔ اگر تم نے میری زندگی میں امیر منتخب کر لیا تو یقین ہے کہ میرے بعد اختلاف نہ کرو گے۔‘‘
(التاریخ الاسلامی: جلد 9 صفحہ 258)