رانا سعید شیعہ کی دوبارہ گروپ میں انٹری اور مناظرہ پر گفتگو…

رانا سعید شیعہ کی دوبارہ گروپ میں انٹری اور مناظرہ پر گفتگو

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 4

رانا سعید شیعہ کی دوبارہ گروپ میں انٹری اور مناظرہ پر گفتگو

 جعفر صادق: خوش آمدید۔۔۔امید کرتا ہوں کہ اس بار مہذب اہل علم کی روش اپنائیں گے۔

 ⬅️ پہلے شرائط فائنل کریں۔۔۔ دعویٰ اس کے بعد ،شرائط پر کوئی اشکال ہے تو بیان کریں۔ پھر اپنی شرائط بھی پیش کردیں۔

شیعہ مناظر کا  پہلا اشکال: شرائط اور موضوع میں تفریق ہے!

  رانا محمد سعید شیعہ : محترم ، آپ اگر اخلاقیات کے تمام پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے گفتگو کریں گے تو مجھے حد سے زیادہ مہذب پائیں گے۔  آپ بالکل سمجھ گئے ہوں گے جو میں کیا کہہ رہا ہوں ۔    

اشکال: چیلنج کا عنوان اور شرائط کا عنوان مختلف کیوں ہے اسکی وجوہات بیان کر دیں۔

  جعفر صادق: پرانی باتیں چھوڑیں۔ اب کوئی غیر ضروری میسیج نہیں کیجئے گا۔  

 *چیلنج اور شرائط کے عنوان میں کونسا بنیادی فرق ہے؟*یہ چیلینج  اور شرائط کا عنوان سب ممبرز دیکھ سکتے ہیں۔

    شیعیت کی پوری عمارت عقائد پر کھڑی ہے۔ بلکہ تمام مذاہب عقائد سے ہی پہنچانے جاتے ہیں۔

*اگر یہ ثابت ہوجائے کہ شیعیت کے عقائد کسی یہودی نے گھڑے ہیں تو اس سے یہی ثابت ہوگا کہ شیعیت کا بانی وہ ملعون یہودی شخص ہے۔*

 چیلنج اور شرائط کے عنوان میں سوائے الفاظ کی تبدیلی کے کوئی فرق نہیں ہے۔مجھے رانا صاحب کا پتہ ہے۔۔ یہ شخص اصل موضوع پر کبھی گفتگو نہیں کرے گا۔۔ جو بھی موضوع یا اعتراض ہو،  اسے گھما کر اہل سنت کی طرف تھونپ کر شروع ہوجاتا ہے۔ مجھے یقین دھانی کرائی گئی ہے کہ یہ مجھ سے اخلاق کے دائرے میں رہ کر ابن سبا پر اسی چیلنج اور شرائط کے مطابق گفتگو کرنے پر راضی ہے۔ میں انہیں آخری موقعہ دے رہا ہوں تاکہ یہ گلہ نہ رہے کہ میں گفتگو سے بھاگ رہا ہوں۔

 ♦چیلنج اور شرائط کے عنوان میں کوئی ڈھنگ کا فرق بتائیں۔

♦ میری شرائط کو تسلیم کریں یا اشکال پیش کریں۔

♦ اپنی شرائط بھی پیش کریں۔

⬅️ اس کے بعد دعویٰ پر گفتگو کروں گا۔

شرائط اور چیلنج میں تفریق بتانے کے بجائے شیعہ مناظر کی اہل سنت کے دعویٰ  کی طرف دوڑیں!

 رانا محمد سعید شیعہ : محترم ضروری تھا آپ کو بھی بتایا جائے کہ آپ بھی اخلاقیات کے تمام پہلو مدِنظر رکھئیے ، صرف نرم زبان استعمال کرنا ہی مکمل اخلاقیات نہیں،  اخلاقیات کے دیگر پہلو بھی مدنظر رکھے جائیں ۔ جزاک اللہ ۔

   کیا آپ کے دعویٰ کے الفاظ یہ نہیں تھے ؟؟؟؟؟

    اصل گفتگو کا محور ہی یہ بات ہوگی کہ شیعہ اپنے عقائد کہاں سے لے رہے ہیں ۔

کیا میں نے بداخلاقی کی ہے ؟؟ بھاگنے کی کوشش میں کون ہے یہ تو سب دیکھ ہی رہے ہیں محترم ۔ بہتر ہوگا کہ غیر ضروری گفتگو کی بجائے اصل مدعا پر رہیں۔ آپ کا   دعویٰ ہو گیا تو اس پر مزید گفتگو کیسی ؟؟؟

   جعفر صادق: ممبرز دیکھ لیں،یہ بندہ گفتگو میں کتنا سنجیدہ ہے۔۔۔پہلے اعتراض وارد کیا کہ *چیلنج* اور *شرائط کے عنوان* میں فرق کیوں ہے۔جب اسے کلیئر کر نے کے لئے پوچھا  کہ آپ ہی بتائیں کہ چیلنج اور شرائط کے عنوان میں کونسا اہم فرق ہے۔۔ تو موصوف دعویٰ تک پہنچ گئے۔۔۔

1: گفتگو کرنے کا چیلنج۔

2: شرائط میں لکھا گیا   عنوان۔

اور ان میں تفریق کی نشاندھی کرنے کے بجائے رانا صاحب  اہل سنت کے   دعویٰ پر آچکے ہیں۔!!

کیا یہ  تینوں  من و عن ایک ہونا ضروری ہیں؟

مناظروں میں موضوع اور دعوی ایک نہیں ہوتا۔ گفتگو موضوع طئے کرنے کے بعد دعویٰ پر کی جاتی ہے۔

  اب یہ دیکھیں۔۔ کمال ہوشیاری سے شرائط کو سائیڈ پر کر کے  میرے چیلنج اور میرے عنوان میں تحریف کرنے میں لگ گیا ہے ۔

⬅️ کچھ ہی دیر میں یہ ابن سبا پر براہ راست گفتگو سے بھی  انکار  کردے گا۔

  رانا محمد سعید شیعہ : غلط بات نا کریں ۔ اخلاقیات کا مظاہرہ کریں ۔ اور بتائیں کیا آپ کا وہ   دعوی ٰ  نہیں تھا جو میں نے سینڈ کیا ہے ؟؟؟؟    یہ تو وقت بتائے گا کہ گفتگو سے فرار کون کرے گا۔

(اور۔۔۔ واقعی وقت نے بتادیا کہ آخر میں  شیعہ مناظررانا سعید فرار ہوگیا!)

 جعفر صادق: شرائط بھیج چکا ہوں۔اشکال ہے تو پیش کردیں۔پھر اپنی شرائط بھی بھیج دیں۔ اس کے بعد دعویٰ پر بھی گفتگو کرتے ہیں۔

 رانا محمد سعید شیعہ بداخلاق: جھوٹ مت بولیں میں نے کوئی تحریف نہیں کی۔ یہ آپ کے دعویٰ کے الفاظ ہیں یا نہیں ۔ ہاں یا نا میں جواب دے دیں۔

  جعفر صادق: میں آپ کے غیر ضروری میسیجز کے جواب دے کر وقت ضایع نہیں کروں گا۔ ابن سبا پر گفتگو کرنی ہے تو شرائط پر آجائیں۔    بیشک میرا یہی دعویٰ ہوگا۔شرائط پیش کرچکا ہوں۔آپ تسلیم کرتے ہیں یا کوئی اعتراض ہے؟ اپنی شرائط بھی بھیج دیں۔ متفقہ شرائط فائنل ہوجائیں تو پھریہ  دعویٰ زیر بحث لایا جائے گا۔ ان شاء اللہ

 رانا محمد سعید شیعہ: بار بار غلط بات نا کریں ۔ میں نے ایک لفظ بھی غیر ضروری نہیں لکھا۔

  جعفر صادق: یہ بھی غیر ضروری میسیج۔مدعے پر آئیں۔

     رانا محمد سعید شیعہ : مطلب آپ خود سے کچھ بھی بولیں تو آپ کو یہ بھی نا کہا جائے کہ محترم غلط بات نا کریں۔

  جعفر صادق: شرائط سے پہلے دعویٰ  زیر بحث نہیں لایا جاتا۔ میرا یہی دعویٰ  ہے۔شرائط فائنل کردیں۔اگر اب بھی وقت ضایع کیا تو پھر مجھ سے شکایت نہ کیجئے گا۔ ایڈمنز سے گذارش ہے کہ رانا صاحب کو پابند کریں۔ شرائط پیش کرچکا ہوں۔آپ تسلیم کرتے ہیں یا کوئی اعتراض ہے؟اپنی شرائط بھی بھیج دیں۔متفقہ شرائط فائنل ہوجائیں تو پھر دعوی ٰ زیر بحث لایا جائے گا۔ ان شاء اللہ

  رانا محمد سعید شیعہ :اتنا کچھ نہیں پوچھا ۔ صرف یہ بتا دیں کہ یہ آپ کے دعویٰ کے الفاظ ہیں یا نہیں ؟؟؟؟

 جعفر صادق:   (دوبارہ  تمام شرائط کاپی پیسٹ کر  کے پوچھا گیا)      یہ شرائط آپ کو منظور ہیں؟

  ظاہر ہے یہ   میرے ہی الفاظ ہیں۔میرا ہی دعوی ہے،یہی دعوی پیش کروں گا،کیا اسٹیمپ بھی لگا کر بھیج دوں۔

     شرائط بھیج دیں،    صرف دس منٹ دے رہا ہوں۔ شرائط پر گفتگو شروع نہ کی تو پھر گفتگو یہی پر ختم کردی جائے گی۔ممبرز گواہ رہیں۔ انہیں دوسری مرتبہ بھی پورا پورا موقعہ دیا گیا ہے۔

صفحہ 1 از 4