رانا سعید شیعہ کی دوبارہ گروپ میں انٹری اور مناظرہ پر گفتگو…

رانا سعید شیعہ کی دوبارہ گروپ میں انٹری اور مناظرہ پر گفتگو

  جعفر صادق

صفحہ 2 از 4

  رانا محمد سعید شیعہ : قریشی صاحب کچھ تو علمیت کا مظاہرہ کریں ۔ آپ نے مجھ پر تہمت لگائی کہ میں آپ کے دعویٰ میں تحریف کی کوشش کر رہا ہوں ۔ اس کے برعکس میں آپ کے سامنے آپ کے ہی الفاظ پیش کر رہا ہوں، جسے اب آپ نے تسلیم بھی کر لیا ہے ۔ پھر یہ مجھ پر تہمت بداخلاقی کے زمرے میں ہی آئے گی ۔یہی آپ کا دعوی ہے تو پہلے دعویٰ اور شرائط کا عنوان انہیں الفاظ میں لکھیں۔    کیوں بھاگ رہے ہیں۔

 جعفر صادق: اوپر وضاحت ہوچکی۔غیر ضروری میسیج،شرائط پر گفتگو شروع کریں۔   یہ وضاحت موجود ہے۔

پہلے اشکال پر گفتگو مکمل کرنے کے بجائے رانا سعید شیعہ مناظر کا دوسرا  اشکال  :دعویٰ کو واضح کریں!

 رانا محمد سعید شیعہ : محترم پہلے اپنا دعویٰ واضح کریں۔

  جعفر صادق: فضول وقت ضایع کرنے سے واقعی بھاگ رہا ہوں۔

  رانا محمد سعید شیعہ : دعویٰ واضح کریں۔

   جعفر صادق: ایڈمنز سے گذارش ہے کہ اس شخص کو مناظرے کے بنیادی اصول سمجھائے جائیں۔    شرائط فائنل کرنے سے پہلے دعویٰ پر گفتگو کا ضد بذات خود جہالت ہے۔

  رانا محمد سعید شیعہ : غلط بات بار بار کرکے آپ سمجھتے ہیں کہ میں ہائپر ہو کر آپ کو بھاگنے کی وجہ دوں گا تو یہ آپ کی صرف خام خیالی ہے۔

   جعفر صادق: شیعہ ایڈمنز سے گذارش ہے پہلے اسے گفتگو کے آداب سکھائے جائیں۔گفتگو فی الحال ختم کی جاتی ہے۔اللہ حافظ۔

  رانا محمد سعید شیعہ : شرائط میں دعویٰ  کا عنوان ہی بدل دینا، ایک قسم کی خیانت ہے جو آپ نے کی ہے ۔

  جعفر صادق: چلیں پہلے یہ ثابت کریں کہ *شرائط فائنل کرنے سے پہلے دعویٰ زیر بحث لایا جاتا ہے۔*رات دس بجے تک علمی جواب بھیج سکتے ہیں۔   اگر ثابت کردیا تو آپ کو گفتگو کے قابل سمجھا جائے گا بصورت دیگر میرا مشورہ ہے کہ اس شخص کو ایڈمن سے ہٹادیا جائے۔   شرائط میں دعویٰ نہیں موضوع لکھا ہے اور   یہ  سب ایک نہیں ہوتے۔

1:  گفتگو کرنے کا چیلنج۔

2: گفتگو کرنے کا عنوان/موضوع۔

3: گفتگو کرنے کے لئے بحیثیت مدعی ایک دعویٰ۔

پہلے دو اشکال چھوڑ کر شیعہ مناظر رانا سعید کی طرف سے تیسرا اشکال:  شرائط اور دعوی  میں  تفریق ہے!

  رانا محمد سعید شیعہ : بھاگیں نہیں پلیز ۔ آپ کے علمی جوہر دیکھنے ہیں سب نے۔ آپ نے دعویٰ لکھا اور لکھ کر لگاتار دو ہفتے چیلنج چیلنج  کا شور مچایا۔  اب جب گفتگو کی باری آئی ہے تو آپ نے شرائط کے عنوان میں ایک ایسی چیز شامل کی ہے جس کا آپ کے دعویٰ میں کہیں ذکر نہیں ۔ اس عنوان کو دعویٰ کے مطابق لکھ کر شرائط بھیجیں۔  شرائط بیشک یہی لکھیں ۔ لیکن عنوان بمطابق دعویٰ لکھیں۔

 جعفر صادق: محترم گروپ ایڈمنز! رات دس بجے کے بعد گروپ اوپن کردیا جائے۔یہ شخص اپنی بات ثابت نہیں کرسکتا۔ کیونکہ جہالت ثابت نہیں کی جاسکتی۔  دس بجے تک خود کو گفتگو کے قابل ثابت کردیں۔آخری موقعہ ہے۔ اسے ضایع نہ کریں۔

 رانا محمد سعید شیعہ : میں آپکو دوبارہ تنبیہہ کر رہا ہوں کہ غلط بات اور غلط الفاظ سے پرہیز کرو ۔

 جعفر صادق: کونسی غلط بات،کونسے غلط الفاظ؟ مجھے کہیں میں اصول مناظرہ سے دکھا سکتا ہوں کہ *شرائط پہلے طئے کی جاتی ہیں۔ دعویٰ اس کے بعد زیر بحث آتا ہے۔

  رانا محمد سعید شیعہ : آپ خیانت کر رہے ہیں  اور الٹا میری طرف جہالت منسوب کر رہے ہیں ۔ یہ بھاگنے کا راستہ نہیں تو اور کیا ہے ۔ بہرحال یاد رکھیئے گا میں آپ کو اس بار بھاگنے نہیں دوں گا آپ کچھ بھی کر لیں۔ کیا آپ نے شرائط طے کرنے سے پہلے ہی دعویٰ کر رکھا ہے یا نہیں ؟؟؟؟

  جعفر صادق: میں خود آپ سے گفتگو کا خواہش مند ہوں۔ شرائط فائنل کریں۔اپنی شرائط پیش کریں۔گفتگو آگے بڑھاتے ہیں۔

  رانا محمد سعید شیعہ : اصول مناظرہ میں یہ کہاں لکھا ہے کہ دعویٰ کچھ اور لکھیں اور شرائط لکھتے وقت گفتگو کے عنوان میں ایک ایسا موضوع مزید گھسا دیں جس کا دعوی ٰسے دور دور تک واسطہ نا ہو ۔

 جعفر صادق: علی میلانی سے گفتگو کرتے وقت جب شرائط فائنل کردی گئیں تو یہ دعوی ایک  سال پہلے پیش کیا گیا تھا۔ آپ کے سامنے ابھی  پیش نہیں کیا ، لیکن یہی دعوی پیش کروں گا۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ بغیر شرائط کی قید لگائے دعویٰ پر گفتگو شروع کردیں۔۔۔ گفتگو طریقے سے کرنی ہے اور سنجیدہ ہیں تو شرائط پر گفتگو شروع کریں۔   شرائط فائنل کرنے کے بعد جب دعویٰ پر گفتگو شروع ہوگی تو ثابت کیجئے گا کہ دعویٰ کچھ اور ہے اور عنوان کچھ اور ہے۔بس خوش۔    پانچ منٹ میں شرائط پر نہ آئے تو پھر گفتگو ختم۔۔میں ابھی کلیئر کہہ رہا ہوں۔

شیعہ مناظررانا سعید  کی ہٹ دھرمی برقرار:اشکالات پس پُشت۔ مطالبات شروع  شرائط کا عنوان اور دعوی  ایک جیسا لکھیں!

 رانا محمد سعید شیعہ : آپ شرائط کا عنوان دعویٰ کے مطابق لکھتے ہوئے اخلاقیات اور اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کریں ۔ جب ایک چیز موضوع بحث ہی نہیں ہے تو اسے شرائط تحریر کرتے وقت بطور عنوان لکھ دینا بددیانتی ہے ،  اور اسے ٹھیک نا کرنا کج روی ہے۔  اور دونوں باتیں بداخلاقی کی اعلی مثال ہیں۔   مت بھاگیں۔

  جعفر صادق: *کیا موضوع اور دعویٰ ایک ہوتا ہے؟ جواب دیں۔   بس پانچ منٹ  ہیں۔

  رانا محمد سعید شیعہ : یہ لفظ ہماری گفتگو اور آپکے دعویٰ کا حصہ نہیں ہے تو اس پر آپ اتنی ہٹ دھرمی کس وجہ سے کر رہے ہیں۔   سبحان اللہ ۔ ممبرز دیکھ لیں۔

 جعفر صادق: افسانہ لفظ موضوع/عنوان اور دعوی تینوں میں موجود ہے۔ویسے لفظوں سے زیادہ مفہوم اہم ہوتا ہے۔

 رانا محمد سعید شیعہ : چلیں ڈن کریں ، میں نے بھی تہیہ کر رکھا ہے کہ اس بار آپ کو بھاگنے نہیں دوں گا ۔  آپکی ہٹ دھرمی کے باوجود ، کھانا کھاکر میں شرائط پیش کرتا ہوں۔    ویسے اس دعوے میں کہیں لفظ افسانہ دکھا دیں ۔ بہرحال چھوڑیں آپ کی ضد آپ کو مبارک۔

 جعفر صادق: جب یہ دعوی ٰثابت کرنا ہے تو افسانے کا ذکر کیوں ضروری سمجھ رہے ہیں۔جب دن ثابت ہوجائے تو یہ کہنا ضروری نہیں کہ رات نہیں ہے۔

  رانا محمد سعید شیعہ : آپ شرائط کے عنوان میں اس لفظ کی شمولیت پر مصر کیوں ہیں ؟؟؟؟ بہرحال رہنے دیں ۔      8 بجے حاضر ہوتا ہوں ۔ اور ہاں ذرا علمی روش اپنائیں۔

صفحہ 2 از 4