عفت و عصمت کی ملکہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا
علی محمد الصلابیمسابقہ منعقد کرنے سے ہمارا اصل مقصود سیرتِ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا مطالعہ اور تحقیق کرنے والے محققین و مقررین کے دلوں میں ام المؤمنین کی سیرت کے چھپے گوشوں کو نمایاں کرنا اور ان کی، آل بیت عظام رضی ا للہ عنہن کے ساتھ والہانہ شیفتگی و مؤدت کا اظہار اور اس معصومہ کے پاکیزہ کردار پر مفتریوں، رافضیوں اور پروپیگنڈہ بازوں نے جو بہتان تراشیاں کیں ان کا بودا پن واضح کرنا اور علمی طریقے سے ان کا رد کرنا اور انھیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنا تھا۔ نیز واقعہ افک کے نتیجے میں ظاہر ہونے والے فوائد کو نمایاں کرنا اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہمارے تعلق کو مضبوط اور عام مسلمانوں کے دلوں میں ان معصوم نفوس کی یادیں تازہ کروانا تھا۔ ان سب تحقیقات کے نتیجے میں عفیفۂ کائنات سیدہ عائشہ طاہرہ مطہرہ رضی اللہ عنہا کی طہارت، پاک دامنی اور ان کی بلندیٔ اخلاق پر یقیناً قلبی اطمینان حاصل ہوا۔