Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ نے اپنے آپ کو سنی ظاہر کر کے سنی عورت سے نکاح کر لیا


سوال: ایک آدمی نے فریب دیتے ہوئے اپنے آپ کو سنی مذہب قرار دیتے ہوئے ایک سنی عورت سے نکاح کر لیا جب وہ عورت کو معلوم ہوا کہ یہ شیعہ ہے تو اس سے نفرت کرنے لگی۔کیا عورت کو فسخِ نکاح کا اختیار ہے یا نہیں؟

جواب: اس صورت میں عورت کو اختیار ہے، درِ مختار میں ہے کہ اگر مرد نے بتایا کہ وہ آزاد ہے یا سنی ہے یا حق مہر دے سکتا ہے یا خرچ پورا کر سکتا ہے اور اس کے خلاف ثابت ہوا مثلاً وہ حرام زادہ نکلا تو عورت کو اختیار ہوگا۔

یہ جواب صحیح ہے کیونکہ ناکح نے اپنے آپ کو سنی قرار دیا اور اس کا یہ جملہ نکاح کے لیے شرط تھا تو جب شرط مفقود ہو گئی تو مشروط بھی ختم ہو گیا۔

(فتاویٰ مولانا شمس الحق عظیم آبادی: صفحہ، 350)