Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

الشیخ جعفر شیخ ادریس

  علی محمد الصلابی

سابق پروفیسر امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی، ریاض

تمام سچے مسلما ن سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے محبت کرتے ہیں، کیونکہ:

1۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب ترین زوجہ محترمہ ہیں۔

2۔ تمام اہل اسلام و ایمان کی ماں ہیں۔

3۔ اہل ایمان اس لیے بھی سیدہ رضی اللہ عنہا سے محبت کرتے ہیں کیونکہ ان کی سیرت مطہرہ میں کچھ ایسے لمحات آئے ہیں جنھیں نزول قرآن سے لے کر قیامت تک جب بھی رافضی منافقین پڑھتے، سنتے یا دیکھتے ہیں تو ان کے زخم لہو بہانا شروع کر دیتے ہیں اور شاید وہ کبھی مندمل نہ ہو سکیں، اللہ کرے۔

4۔ اس لیے بھی کہ سیدہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی سیرت و مدحت میں ان شبہات کا کامل رد موجود ہے جو ہر زمانے کے کافر و منافق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عصمت و عفت کو داغ دار کرنے کے لیے آپ کی طرف اچھالتے رہتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ اس کتاب کے مصنفین، محققین، اس کتاب کے ناشر اور تقسیم کنندگان کو جزائے خیر دے کہ ان کی مبارک کوششوں سے عفیفۂ کائنات سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی سیرت لوگوں تک پہنچی۔