Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

زکوٰۃ کے ڈر سے اپنے آپ کو غیر مسلم لکھوانا


سوال: ایک صاحب نے ایک عورت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اگر اپنے آپ کو غیر مسلم لکھوا دیں تو زکوٰۃ نہیں کٹے گی۔ کیا ایسا کرنے سے ایمان پر اثر نہیں ہو گا؟ 

جواب: کسی شخص کا اپنے آپ کو غیر مسلم لکھوانا کفر ہے اور زکوٰۃ سے بچنے کیلئے ایسا کرنا ڈبل کفر ہے اور کسی کو کفر کا مشورہ دینا بھی کفر ہے۔ پس جس شخص نے بیوہ کو غیر مسلم لکھوانے کا مشورہ دیا۔ اس کو اپنے ایمان اور نکاح کی تجدید کرنی چاہئے اور اگر بیوہ نے اس کے کفریہ مشورہ پر عمل کر لیا ہو تو اس کو بھی از سرِ نو ایمان کی تجدید کرنی چاہیے۔

(جامع الفتاویٰ: جلد، 5 صفحہ، 289)