Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مسلمان کو غیر مسلم کے قبرستان میں دفن کرنا


سوال: کیا کسی مسلمان کو عیسائیوں کے قبرستان میں دفن کرنا درست ہے جہاں پر مسلمانوں کا قبرستان ہی نہ ہو جیسا کہ بہت سارے یورپی ممالک میں ہے ایسی صورت حال میں کیا کیا جائے؟

 جواب: کسی مسلمان کو عیسائیوں کے قبرستان میں دفن کرنا عام حالات میں جائز نہیں البتہ ایسے ممالک جہاں مسلمانوں کے لیے علیحدہ قبرستان نہیں ہیں اور نہ ہی قبرستان سے باہر دفن کرنے کی اجازت ہے وہاں ضرورت کی وجہ سے غیر مسلم کے قبرستان میں دفن کرنا جائز ہے۔

 (اشرف الفتاویٰ: صفحہ، 168)