شیعہ کے توحید فی الربوبیۃ کے متعلق معتقدات - ردِ رافضیت |…

شیعہ کے توحید فی الربوبیۃ کے متعلق معتقدات

  الشیخ ممدوح الحربی

صفحہ 3 از 3

مجھے آسمان زمین جنت جہنم اور ماضی زمانہ اور مستقبل کے تمام تر احوال اور کوائف کا مکمل علم ہے۔

نیز شیعہ عالم الحر العاملی نے اپنی کتاب الفصول المهمة فی اصول الائمہ میں یہ لکھا ہے: ان الملائكة ينزلون ليلة القدر الى الارض ويخبرون الأئمة عليہم السلام بجميع ما يكون فی تلك السنة من قضا وقدر وانهم يعلمون علم الانبياء عليہم السلام۔

(الفصول المہمة فی أصول الائمة باب 94 صفحہ 145)۔ 

فرشتے لیلۃ القدر کے موقع پر زمین پر اترتے اور ائمہ کو اس سال کی تقدیر قضاء سے مطلع کرتے ہیں بالیقین الائمہ الانبیاء علیہم السلام کے علوم سے آگاہ ہوتے ہیں۔

(7) اللہ کا نور سیدنا علیؓ میں حلول ہوتا ہے:

شیعوں کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نور کا کچھ حصہ سیدنا علیؓ کی ذات کے ساتھ متحد ہوگیا ہے ان کے امام کلینی نے اپنی کتاب اصول الکافی میں اس عقیدہ کی درج ذیل روایت کے ساتھ صراحت کی ہے:

قال: ابو عبدالله ثم مسحنا بيمينه فافضی نوره فينا وقال ايضا ولكن الله خلطنا بنفسه۔ 

(اصول الكافی: جلد 1 صفحہ 440)۔

ابو عبداللہ جعفر صادقؒ فرماتے ہیں کہ پھر اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اپنے دائیں ہاتھ سے ہمیں لمس فرمایا اس طرح اس نے اپنے نور کو ہم میں منتقل کردیا ، ابو عبدالله نے یہ بھی کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی ذات کے ساتھ یکجا کر دیا۔

(8) مکلفین کے اعمال آئمہ پر پیش کیئے جاتے ہیں:

اسی طرح شیعوں کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ مکلفین کے جملہ اعمال ہر دن اور رات آئمہ کے حضور پیش کیے جاتے ہیں یہ عقیدہ شیعوں کے امام اور حجۃ کلینی نے اپنی کتاب اصول الکافی میں درج شدہ اس روایت سے ثابت کیا ہے:

عن الرضا عليه السلام ان رجلا قال له: ادع الله لی ولأھل بيتی فقال: اولست أفعل؟ والله ان اعمالكم لتعرض على فی كل يوم وليلة۔

(اصول الكافی : جلد 1 صفحہ 219)۔

رضا سے مروی ہے کہ ایک شخص نے ان سے درخواست کی کہ آپ میرے لیے اور میرے خاندان کے لیے دعا کریں آپ نے کہا: کیا خیال ہے میں تمہارے لیے دعا نہیں کیا کرتا؟ اللہ کی قسم تم سب لوگوں کے اعمال ہر دن اور ہر رات میرے سامنے پیش کیے جاتے ہیں۔


صفحہ 3 از 3