Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعہ کا حجر اسود کے متعلق عقیدہ

  الشیخ ممدوح الحربی

شیعہ کا حجرِ اسود کے متعلق عقیدہ

اسی طرح شیعہ امامیہ کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ حجرِ اسود کو مکہ مکرمہ شرفہا اللہ تعالیٰ سے اکھیڑ کر ان کے مقدس شہر کوفہ لایا جائے گا شیعی امام فیض الکاشانی نے اپنی کتاب الوافی میں اہلِ کوفہ کو بھی بشارت دی ہے، کہتا ہے:

يا اهل الكوفة لقد حباكم الله عزوجل بما لم يحب احدا من فضل، مصلاكم بيت آدم وبيت نوح ومصلى ابراهيم ولا تذهب الأيام والليالی حتى ينصب الحجر الاسود فيه انتهى كلامه۔

 اے اہلِ کوفہ! اللہ عزوجل نے تم پر وہ فضل کیا ہے جو کسی دوسرے کو نصیب نہیں ہوا تمہاری جو نماز کی جگہ ہے یہ حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت نوح علیہ السلام کا گھر ہے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مقامِ نماز چند ہی شب و روز کے بعد حجرِ اسود کو اس میں نصب کر دیا جائے گا۔