Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

کفار کے میلوں میں بغرض سوداگری جانا


کفار کے میلوں میں بغرض سوداگری جانا

سوال: ہندوؤں کے میلہ میں تجارت کے واسطے جانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: اگر کوئی چیز سوائے اس میلہ کے کہیں نہ بکتی ہو۔ تو اس کے خرید و فروخت کے واسطے جانا بضرورت جائز ہے اور بلا ضرورت جانا بہتر نہیں۔ ایسے مجمعوں میں جانا شانِ مغضوبیت کی ہوتی ہے۔ ان میں شریک ہونا غصب الہی سے حصہ لینا ہے، اگرچہ اس مجمع والوں کے برابر گناہ نہ ہوں مگر خالی نہ رہے گا۔ تو جب باوجود کراہت کے عذاب میں شریک ہو گئے تو جو خوشی سے جائیں گے وہ کیونکر بچ جائیں گے۔ 

(جامع الفتاوىٰ:جلد:6:صحفہ:137)