نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی رفاقت کتنا عرصہ رہی
علی محمد الصلابیسیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت میں آٹھ سال اور تقریباً پانچ ماہ بسر کیے۔
(الاجابۃ لا یراد ما استدرکتہ عائشۃ علی الصحابۃ للزرکشی، صفحہ 39۔ زواج السیّدہ عائشہ و مشروعیۃ الزواج المبکر لخلیل ملا خاطر، صفحہ 39)
جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی تو سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی عمر اٹھارہ سال تھی۔
انھی سے روایت ہے کہ ’’جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ شادی کی تو وہ چھ سال کی تھی اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئی تو ان کی عمر نو سال تھی۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نو برس تک رہیں۔ ایک روایت میں ہے: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو وہ اٹھارہ سال کی تھیں۔
(صحیح بخاری: 5133۔ صحیح مسلم: 1422۔)