Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور ماہ شوال

  علی محمد الصلابی

سال کے بارہ مہینوں سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے لیے محبوب ترین مہینہ شوال کا تھا۔ کیونکہ اس مبارک ماہ سے ان کی محبوب ترین یادیں وابستہ تھیں۔ وہ خود فرماتی ہیں:

’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ماہ شوال میں میرے ساتھ شادی کی اور ماہ شوال میں ہی آپ نے میرے ساتھ ازدواجی تعلقات قائم کیے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کونسی بیوی آپ کے ہاں مجھ سے زیادہ خوش نصیب تھی؟

(صحیح مسلم: 1423)

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ بات بہت پسند تھی کہ وہ اپنی قریبی عورتوں کی رخصتی ماہ شوال میں کریں۔‘‘

(عائشہ رضی اللّٰہ عنہا معلمۃ الرجال والاجیال، لمحمد علی قطب: صفحہ 23)