سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے زیورات
علی محمد الصلابیسیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس عقیق یمانی سے بنا ہوا ایک قیمتی ہار بھی تھا جسے وہ موقع کی مناسبت سے پہن لیتی تھیں۔
(جزع ظِفار: سیپ، گھونگے وغیرہ جو یمن کے ساحلوں پر ملتے تھے۔ ظفار:ںیمن کا ایک ساحلی شہر۔ (النہایۃ فی غریب الحدیث: جلد 1 صفحہ 269۔ فتح الباری: جلد 1 صفحہ 151)
جس کا ذکر قصۂ افک میں مفصل بیان ہوا ہے۔
(دیکھیے واقعۂ افک)
قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے روایت ہے:
’’سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو میں نے پیتل کی بالیاں اور سونے کی انگوٹھیاں پہنے ہوئے دیکھا۔‘‘
(صحیح بخاری میں دوسرا جزو حدیث: 5880 سے پہلے معلق مذکور ہے اور الطبقات الکبریٰ: جلد 8 صفحہ 70 میں ابن سعد نے موصول ذکر کیا ہے۔)