بینک کا سود غیر مسلم کو دینا
سوال: بینک سے جو سود ملتا ہے، کس کو دیا جائے؟ ایک غیر مسلم ضرورت مند ہے۔ اس کو دے سکتے ہیں؟
جواب: یہ رقم غریب، محتاج مسکین کو دی جا سکتی ہے، اور وہ اپنے کام میں لے سکتا ہے۔ غریب مسلمان کو فائدہ پہنچنا چاہیے وہ بنسبت غیر مسلم کے زیادہ حق دار ہے۔
(جامع الفتاوىٰ: جلد، 6 صفحہ، 312)