قاتلین عثمان میں سبائی گروہ کا براہ راست ملوث ہونا اور ابن…

قاتلین عثمان میں سبائی گروہ کا براہ راست ملوث ہونا اور ابن سبا کا خفیہ کردار!

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 4

6: رانا سعید شیعہ کی انٹری!

قاتلین عثمان میں سبائی گروہ کا براہ راست ملوث ہونا اور ابن سبا کا خفیہ کردار!

رانا محمد سعید شیعہ : السلام علیکم محترم ۔    دوست بتا رہے کہ عبداللہ ابن سباء کے موضوع پر آپ چیلنج چیلنج کر رہے ہیں ۔    

جعفر صادق: وعلیکم السلام ۔ ابن سبا ملعون پر گفتگو کرنے کے لئے جن لوگوں نے مجھے بار بار کہا ہے اس فہرست میں آپ بھی شامل ہیں۔   قاتلین عثمان پر گفتگو یاد ہے نہ۔

قصہ ایک جھوٹے دعوے کا!رانا سعید شیعہ کوگڑے مردے اکھاڑنا مہنگا پڑ گیا!

رانا محمد سعید شیعہ : جی محترم مجھے یاد ہے ۔ یہ بھی یاد ہے کہ آپ نے ادھر ادھر کی بہت سنائی تھیں لیکن بار ہا مطالبہ کے باوجود

ابن سباء کا بطور قاتل یا معاون قتل ہونا کسی ایک صحیح سند سے پیش نہیں کر سکے تھے

 حالانکہ آپکا دعویٰ تھا اس پر ۔ سب یاد ہے!

    یہ بھی یاد ہے کہ آپ اپنے ہی دیئے ہوئے اصول سے بھاگ کھڑے ہوئے تھے۔

    جعفر صادق: واہ کیا بات کہہ دی ہے۔۔۔۔ وہ گفتگو آپ کے پاس محفوظ ہے یا میں بھیج دوں۔

⬅️ پہلے اسی بات کی تصدیق ممبرز کو کرادیتے ہیں کہ اس گفتگو میں میرا وہی دعوی تھا جو آپ فرما رہے ہیں۔جب آپ سچے ثابت ہوگئے تو پھر اصل مدعے پر آئیں گے۔ ان شاء اللہ

   رانا محمد سعید شیعہ : جی جی آپ گفتگو بھیجیں آپ کہیں گے تو اسی تسلسل سے آگے چلیں گے،  ایک سوال شروع میں ہی کر دیتا ہوں ۔

⬅️ *کیا آپ نے ابن سباء کا قتل عثمان میں کردار دکھانے کیلئے صحیح السند روایات پیش کرنے کا دعوی نہیں کیا تھا ؟*

  

  جعفر صادق: تمام ممبرز فیس بک پر کی گئی گفتگو بغور پڑھیں۔ ایک پی ڈی ایف تو مکمل اسکرین شاٹس کی صورت میں بھی  موجود ہے۔ یہ گفتگو  فیس بک پر ایک شیعہ  وحید کاظمی  کی پوسٹ پر شروع ہوئی جو بغض صحابہ پر بنائی گئی تھی۔۔۔ اس شیعہ سے  پوسٹ کے متعلق وضاحت پوچھی گئی لیکن شیعہ اور نکتے پر ٹک کر گفتگو کرے ممکن ہی نہیں۔۔۔ وہاں موصوف رانا صاحب نے آکر جس طرح اپنے فن کا مظاہرہ کیا وہ بھی تاریخ کا حصہ ہے۔

  پہلے خود کو سچا ثابت کریں۔میرا وہ دعوی دکھادیں۔شاباش۔    آپ نے اوپر بڑھک کیوں ماری ہے کہ میں نے یہ دعوی کیا تھا۔جھوٹ بولتے ہوئے شرم بھی نہیں آتی۔۔ بس بداخلاقی میں مہارت ہے۔

     پوری گفتگو ممبرز کے سامنے ہے۔اس گفتگو  میں رانا صاحب کی شکست ہوئی تھی اور اس لئے موصوف  نے  مجھے آخر میں گالیاں دی تھیں  اور کافی برا بھلا کہا تھا جو شکست کی علامت ہوتی ہے۔جب تک یہ بداخلاق بندہ میرا وہ دعویٰ نہیں دکھائے گا اس وقت تک اسے جھوٹا سمجھا جائے گا۔

 رانا محمد سعید شیعہ : یعنی آپ نے دعویٰ نہیں کیا تھا ؟؟؟؟؟  کیا آپکا دعویٰ نہیں ہے یا نہیں تھا کہ عبداللہ ابن سباء قتل عثمان کا سرغنہ تھا یا پشت پناہ تھا ؟؟؟؟

 جعفر صادق: جب آپ کو علم ہی نہیں تو اوپر کیوں لکھا ہے کہ میرا یہ دعویٰ تھا؟

    *ابن سبا کو صحیح سند روایت سے قاتل یا معان قاتل ثابت کرنے کا میرا دعویٰ  دکھائیں عالم صاحب۔*

    یہ جو آپ نے بات لکھی ہے کہ میرا یہ دعویٰ  تھا،  وہ  جھوٹ ہے یا سچ؟

  فیس بک پر کی گئی گفتگو  کے دوران آپ لوگوں کو واٹس اپ  پر گفتگو کرنے کا بھی کہا گیا تاکہ شرائط کے اندر قید کر کے علمی انداز سے  گفتگو کی جائے لیکن حق تک پہنچنے کے لئے شیعہ گفتگو کرتا ہی نہیں ہے۔

   اس  گفتگو میں صحیح  روایت سے ابن سبا کو قاتل یا معان قاتل ثابت کرنے کا کس جگہ لکھا ہے۔؟ 

 ذرا نشان تو لگادیں۔

رانا محمد سعید شیعہ : یعنی آپ مانتے ہیں کہ ابن سباء کا قتل عثمان میں بلواسطہ یا بلاواسطہ ملوث ہونا صحیح سند سے ثابت نہیں ہے ۔اس سے آگے بھی مکالمہ ہے اور مکالمہ تسلسل سے آگے بڑھا ہے ۔

جعفر صادق: پہلے میرا وہ  دعوی دکھائیں تاکہ آپ کی فتح کا اعلان کردیا جائے۔شاباش  کوشش کریں۔ 

 میں آپ کو سچا ہونے کا موقعہ دے رہا ہوں  اور اس گفتگو میں فتحیابی کی تصدیق کرنا چاہ رہا ہوں۔

رانا محمد سعید شیعہ کی طرف سے اسکرین شاٹ

ابن سبا کو قاتل یا معاون قاتل ثابت کرنے والا دعویٰ غائب!

جعفر صادق:  گفتگو کے آخر میں بھی آپ یہی رونا روتے رہے اور وہاں آپ کو جواب بھی دے دیا تھا۔ ممبرز کے لئے یہاں بھی  بھیجتا ہوں۔

 رانا محمد سعید شیعہ : جی محترم اس کمنٹ کا تعلق کس موضوع سے تھا ؟؟؟؟؟

 

جعفر صادق: یہاں خود آپ اقرار کر رہے ہیں کہ اس میں سبائی گروہ کا ذکر ہے۔ 

ابن سبا صحیح روایت سے قاتل یا معاون قاتل کا دعویٰ کہاں لکھا ہے؟

 




 

 رانا محمد سعید شیعہ : آپ کا دعویٰ تھا ،جس پر میں نے بار بار مطالبہ کیا ۔ اب اگر آپ نے رونے جیسا لفظ استعمال کیا تو پھر میری اخلاقی ذمہ داری میں تھوڑی سی  کمی آ جائے گی  اور  ایڈمن بلوچ صاحب پھر گلہ نا کیجئے گا کہ میں موصوف کواس کی اوقات دکھا رہا ہوں۔

جعفر صادق:  یہی اعتراض آپ نے فیس بک پردوران گفتگو   بھی کیا تھا اور وہاں یہ جواب دے کر سمجھایا   بھی تھا، باقی ممبرز بھی پڑھیں۔ شیعہ اور جلدی سمجھ جائے ،  بہت مشکل کام ہے۔

 

 

 رانا محمد سعید شیعہ : یہ بھی میرے موقف کی تائید ہے محترم ۔ آپ نے سبائی ٹولے اور ابن سباء کو قتل عثمان میں ملوث قرار دیا اور اس پر صحیح روایات پیش کرنے کا دعوی ٰکیا ۔ یہ تو میرے موقف کی تائید ہے ۔ اس میں میرے موقف کی مخالفت کہاں ہے۔

  جعفر صادق: دعویٰ دکھائیں حضور۔ابن سبا کو صحیح روایات سے قاتل اور معان قاتل میں  نے کہاں لکھا تھا؟

  رانا محمد سعید شیعہ : یہ آخر  میں  جب آپ روایات پیش کرنے سے عاجز آ گئے تب آپ نے ڈنڈی مارتے ہوئے موقف کو تھوڑا بدل لیا۔

 جعفر صادق: آپ کو اپنا مؤقف نہیں ثابت کرنا۔اس وقت آپ کو میرا وہ دعویٰ ثابت کرنا ہے۔سمجھ آئی؟

  اگر  میں نے بعد میں مؤقف بدل دیا تو پہلا مؤقف کدھر ہے؟

  رانا محمد سعید شیعہ : محترم آپ باقی لوگوں کی آنکھوں میں دھول مت جھونکیئے ہر وہ بندہ جو مکمل گفتگو پڑھے گا وہ خود پہچان لے گا کہ آپ سے گفتگو کے تسلسل میں یہ دعویٰ ہو گیا کہ آپ صحیح السند روایات سے ابن سباء اور سبائی ٹولے کا قتل عثمان میں کردار پیش کریں گے ۔

 

 جعفر صادق:   آپ زبردستی اپنی باتیں میری طرف کیوں منسوب کر رہے ہیں، جبکہ  میں فیس بک پر بھی آپ کو واضح طور پر جوابات  دے چکا ہوں۔ ممبرز یہ پورا پیج دیکھیں اور نیچے ابن سبا پر میرا  دوٹوک موقف بھی پڑھیں۔

 

 

صفحہ 1 از 4