دربارِ معاویہ (رضی اللہ عنہ) میں میں غدر کی نسبت رسول اللہﷺ کی طرف دی جاتی تھی۔ (الصارم المسلول)
مولانا ابوالحسن ہزارویدربارِ معاویہ (رضی اللہ عنہ) میں میں غدر کی نسبت رسول اللہﷺ کی طرف دی جاتی تھی۔ (الصارم المسلول)
الجواب اہلسنّت
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف یہ بدترین الفاظ منسوب کرنے والا بڑا بے ایمان یہودی تھا نہ کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ یا کوئی دوسرا مسلمان۔ اس ابن یامین یہودی نے کہا کہ کعب بن اشرف (یہودی) کا قتل دھوکے سے ہوا، جب اس یہودی یہ الفاظ استعمال کیے تو حضرت محمد محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ فوراً بول پڑے اور اس ابن یامین یہودی کو قتل کی دھمکی دی، ایک دفعہ اس یہودی ساتھ لڑائی بھی ہوئی اسے چھڑی سے زخمی کر دیا، اب آپ ملاحظہ فرمائیں یہودی ابن یامین نے تبرا کیا حضرت محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے اسے قتل کی دھمکی دی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ موجود تھے وہ خاموش رہے اس میں فرمائیے اعتراض والی کون سی بات ہے ؟؟
جب حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ حاکم تھے اور ان کی طرف سے ان کا سپاہی محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ اس یہودی کو کھلے لفظوں میں قتل کی دھمکی دے رہا امیرِ وقت نے اس دھمکی پر اطمینان کر کیا کہ اب میرے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ میرے سپاہی نے یہ کام اپنے ذمے لے لیا ہے تو اس پر اعتراض کرنا کسی ایسے شخص کا کام ہی ہو سکتا ہے جو محض تعصب کی ضرب کاریوں سے اس قابل ہو چکا ہو کہ اب عقل کے علاج کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی ہو۔