Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلم ممالک سے در آمد شدہ گوشت کا حکم


سوال: میں پاکستان سے باہر رہائش پذیر ہوں، یہاں پر جو CHIKEN (مرغی کا گوشت) دستیاب ہے وہ برازیل سے آتا ہے اور اس کے اوپر لفظ حلال لکھا ہوتا ہے۔ آپ براہ کرم مجھے مطلع کریں کہ آیا اس کا استعمال درست ہے یا نہیں؟

جواب: کسی غیر مسلم ملک سے در آمد شدہ پیک کئے ہوئے گوشت پر حلال کا لفظ لکھ دینے سے اس کا حلال ہونا ثابت نہیں ہوتا۔ اس گوشت کو استعمال کرنے کے لئے یقینی طور پر یہ معلوم ہونا ضروری ہے کہ مرغ کو اسلامی طریقے کے مطابق ذبح کیا گیا ہے، اور اگر تحقیق نہ ہو تو استعمال کرنا جائز نہیں- 

(اشرف الفتاوىٰ: صفحہ، 309)