غیر مسلم ممالک سے در آمد شدہ ذبیحہ کا حکم
غیر مسلم ممالک سے در آمد شدہ ذبیحہ کا حکم
سوال: غیر مسلم ممالک سے جو گوشت در آمد کیا جاتا ہے اور اس پر لفظ حلال بھی لکھا ہوتا ہے۔ کیا اس کا گوشت استعمال کرنا جائز ہے؟
جواب: مرغی، گائے اور بکری کے گوشت کے حلال ہونے کے لئے بنیادی شرط یہ ہے کہ اسے شرعی طریقہ کے مطابق ذبح کیا گیا ہو، اگر ذبح کے دوران شرعی شرائط کو ملحوظ نہ رکھا گیا ہو تو وہ ذبیحہ حرام ہو گا۔
غیر مسلم ممالک سے در آمد شدہ گوشت کے بارے میں تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اس میں ذبح کی شرائط کو ملحوظ نہیں رکھا جاتا۔ لہٰذا اس گوشت کو استعمال کرنا جائز نہیں، اگرچہ اس کے پیکٹ پر حلال کا لفظ ہی کیوں نہ لکھا ہو۔
(اشرف الفتاوىٰ: صفحہ 318)