Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

بدعتی یا اعلانیہ فاسق کو سلام کرنا اور ان کی تعظیم کرنا


بدعتی یا اعلانیہ فاسق کو سلام کرنا اور ان کی تعظیم کرنا:

سوال: کیا کسی بدعتی اور علانیہ فاسق کو سلام کرنا جائز ہے؟ اور وہ اگر معمر بھی ہے تو اس کی عزت کرنی چاہئے یا نہیں؟ اور اسے سلام کرنا ٹھیک ہے؟

جواب: بدعتی اور اعلانیہ فاسق کو سلام کرنا مکروہ ہے، نیز اس کی ایسی تعظیم کرنا جس سے بدعت میں اس کی اعانت ہو، نا جائز ہے، البتہ اس کو دین کے قریب لانے کے لئے یا اس کے شر سے حفاظت کے لئے سلام کرنے کی گنجائش ہے۔ 

(اشرف الفتاوىٰ: صفحہ 281)