علی حیدری شیعہ کی عجیب منطق!  شرائط کے ساتھ مناظرہ کرنے سے…

علی حیدری شیعہ کی عجیب منطق!  شرائط کے ساتھ مناظرہ کرنے سے حق ظاہرنہیں  ہوتا !(اسکرین شاٹ)

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 6

علی حیدری شیعہ کی عجیب منطق!  شرائط کے ساتھ مناظرہ کرنے سے حق ظاہرنہیں  ہوتا !(اسکرین شاٹ)

علی حیدری:  عبد الحمید صاحب بات یہ ہے کے بلکل شیعہ موجود ہیں اور رہی بات ہمارے مسلک کی تو ہمارے ہاں ہم ننهے طالب علم ، یہ کوئی سیوطی دوم کے شاگرد ہیں جب کے ہم مناظرہ کے لئے عالم کا چناؤ کرتے ہیں باقی اہل سنت کے بعض شخصوں کی طرح ہر کوئی ایسے ہی مناظرہ نہیں کرتا باقی ۔مغالطہ ابن سبا کو دور کرنے کے لئے ممتاز بات کرے تو ہم جیسے بیسوں لوگ حاضر ہیں۔  باقی شرائط وغیرہ یا کبھی ان کی خلاف ورزی ہوجانے پر مناظرہ جیتنا یہ حق تک نہیں پہنچاتا سوائے بغض کے ۔۔۔باقی آپ بہتر سمجھ سکتے ہیں اور یہاں  سب ایڈمن بھی تو نہیں، آپ گروپ کھول دیں، شاید  کوئی اور بھی  بات کرنا چاہتا ہو ۔

  جعفر صادق: ٹھیک ہوگیا۔ آپ سے گفتگو کرسکتا ہوں۔میں وہی پرانی شرائط بھیج رہا ہوں۔ کوئی اشکال ہو تو ہم اس پر آج اور کل وقفے وقفے سے گفتگو کر سکتے ہیں۔میرا دعوی بھی من و عن وہی ہوگا جو علی میلانی کی خدمت میں پیش کیا تھا۔ 

  علی حیدری  شیعہ کا دوبارہ شرائط طئے کر کے گفتگو کرنے سے انکار

 جعفر صادق:    شرائط طئے کرنے سے دونوں فریق پابند ہوجاتے ہیں کہ گفتگو سنجیدگی اور علمی دلائل سے کرنی ہے نہ کہ ذاتی کہانیاں اور ادھر ادھر سے دوسروں کی تحریریں اٹھا کر رکھ دینے سے گفتگو ہوجائے گی۔ معذرت کے ساتھ دلشاد صاحب کی روش کچھ ایسی ہی ہے۔ شرائط بھی واضح ہیں، کوئی مبہم بات نہیں لکھی اور نہ کوئی نامناسب مطالبہ کیا ہے۔

آپ نے لکھا ہے کہ میرے دلائل کا رد نہ بھی ہو تو پھر بھی قبول نہیں کریں گے تو پھر گفتگو کیوں کر رہے ہیں؟

رہی بات مقید وقت  کے بغیر گفتگو۔۔۔ تو ٹھیک ہے۔۔۔ جس طرح آپ کو آسانی ہو۔۔ شرط 7 کا مطلب یہ ہے کہ مختصر ٹو دی پوائنٹ جواب دینا ہے۔ پوچھے گئے نکتے کا جواب دینے کے بجائے نیٹ سے یا کسی شیعہ گروپ سے کسی دوسرے عالم کی کوئی تحریر کاپی پیسٹ نہیں کرنی۔

 گفتگو کے آداب مقرر کرنا اہل علم کا شیوہ ہے۔۔ اب دیکھیں۔۔ یہاں بغیر شرائط کے کس طرح کی کل اور آج گفتگو ہوتی رہی ہے۔ آپ کو تو خوش ہونا چاہئے کہ فریق مخالف خود کو اور آپ کو ٹو دی پوائنٹ گفتگو کا پابند کر رہا ہے۔ آپ کو تمام اٹھائے جانے والے سوالات کے دوٹوک علمی جواب دئے جائیں گے لیکن یہی روش آپ کی بھی ہونی چاہئے۔۔ ورنہ میرے سوالات بار بار پوچھے جاتے رہیں گے اور نمبر شمار بھی آخر تک بڑھتا رہے گا۔ بہتر ہوگا کہ آپ میرا انداز گفتگو کسی سے پوچھ لیں یا پی ڈی ایف ، وڈیوز وغیرہ دیکھ لیں۔ میں زیر بحث نکتے سے باہر نہیں نکلتا اور نہ ہی سامنے والے کو نکلنے دیتا ہوں۔

اگر گفتگو علمی طریقے سے کرنی ہے تو واضح اقرار لکھ دیں۔ مجھے آپ کے انداز سے لگ رہا ہے کہ آپ بھی دلشاد صاحب کی طرح واپسی کا راستہ کھول کر رکھنا چاہتے ہیں۔

آپ نے میری شرائط قبول کر لی ہیں صرف دن اور وقت میں ترمیم کرنی ہے جو گفتگو کے پہلے دن ہی کردوں گا۔ 

*آپ بھی  اپنی شرائط بھیج دیں*  تاکہ پتہ چلے کہ آپ واقعی دوران گفتگو شرائط کو سنجیدگی سے لیں گے۔ دونوں فریقین کی *فائنل متفقہ شرائط اور ابن سبا پر واضح مؤقف* سب کے سامنے ہوگا تاکہ ہر کوئی جان سکے کہ کس فریق کو کیا ثابت کرنا ہے اور وہ اپنے مؤقف میں کتنا سچا ہے۔

5:  شیعہ عالم سید علی حیدری  ابن سبا پر گفتگو کے لئے  راضی لیکن شیعہ گروپ میں !!

علی حیدری: ممتاز صاحب مناظرہ کے لئے ہمارے گروپ تشریف لانا ۔۔سید علی حیدری نے آپکے ساتھ مناظرہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔

جعفر صادق:میرے گذشتہ چار پانچ مکالمے/مناظرے شیعہ گروپس میں ہی ہوئے ہیں۔ اس مرتبہ اہل سنت گروپ میں ہونا چاہئے۔ دوسری بات گفتگو یہاں آپ سے ہوتی رہی ہے۔ آپ انہیں یہاں ایڈ کردیں۔ ویسے بھی مجھے پتہ ہے پس منظر میں پورے شیعہ علماء کا گروپ گفتگو کرنے والے کو سپورٹ کرتا رہے گا چاہے کوئی بھی سامنے ہو پیٹھ پیچھے تین یا چار شیعہ ضرور ہوں گے اسی لئے وقت اور دن مقید نہ کرنے کی فرمائش کی گئی ہے۔ خیر مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ میں ہار جیت کے لئے گفتگو نہیں کرتا بلکہ حقائق واضح کرنا مقصود ہوتا ہے۔گفتگو اسی گروپ میں ہوگی۔ ان شاء اللہ چاہے کوئی بھی شیعہ اہل علم آجائے۔

عبدالحمید بلوچ  : ممتاز بھائی یقین مانیں اس گروپ میں اہلسنت ممبران کی تعداد بیس سے بھی کم ہے۔ باقی سب شیعہ ہیں۔ جو بھی شیعہ آپ کے ساتھ مناظرہ کرنے کے لیے تیار ہوا ان کے لیے یہ گروپ فیورٹ ہے۔ یہاں بڑے بڑے شیعہ علماء موجود ہیں وہ ان کی زور بازو بنیں گے۔

علی حیدری: یہ باتیں مناظروں میں ہوتی ہیں اور انشاء اللہ ٹو دی  پوانٹ ہی جواب ملے گا رہی بات لمبی شرائط کی تو ممتاز صاحب بعض اوقات انسان کسی بھی وجہ سے غلطی سے کسی شرط کی مخالفت ہوجائے تو شوشا ہوجاتا ہے ۔۔ اور رہی بات واپسی  کے رستے کی تو  ہم نے پہلے بھی کہا ایسی شرائط میں انسان قید نہ ہو، ہمارا مقصد  آپ کے مغالطے کو ختم کرنا ہے ہم ٹو دی پوائنٹ گفتگو کریں گے اور مؤقف سے نہیں ہٹیں گے ۔ کیا ممتاز آپ رجال کا علم رکھتے ہیں جب آپ روایات میں جاؤگے تو پھر راوی کی پركھ پر سوال ہوگا پھر کسی نہ کسی طریقہ سے اسے  مجروح قرار دیا جاتا ہے آپ کی یا مخالف کی طرف سے پھر بات رک جاتی ہے اس میں ایک وه صاحب علم  آپ کی اور ہماری طرف سے    الگ دو بندے رکھنے پڑ جائیں گے ۔ یا انسان کو اتنا ٹائم ہونا چاہیے ۔۔۔اس لیے پہلے بتا چکا ہوں ۔۔۔ شرائط طئے  کرکے حاصل کچھ نہیں ہوگا، اگر اتفاق سے آپ کو جواب لیٹ ملے ۔۔ٹائم کی قلت ہوتی ہے ۔۔میں جس حساب سے بات کرنا چاہا رہا تھا آپ کو وه نمونا بھیجوں گا ۔۔آپکو پسند ہو تو ہم گفتگو کرتے رہیں گے ۔

صفحہ 1 از 6