Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلموں سے دوستی کرنا


سوال: کیا کوئی مسلمان غیر مسلم سے دوستی کر سکتا ہے؟

جواب: دوستی سے مراد اگر قلبی میلان ہے، اور یہ خلوص دوستی ہے۔ تو اسلام نے اس سے منع کیا ہے۔قرآن کریم بار بار کہتا ہے۔ اے ایمان والو! یہود و نصاریٰ کو اپنا دوست مت بناؤ۔ البتہ اگر اس نیت سے دوستی کی جائے کہ شاید اللہ تعالیٰ جل شانہ اس کو میری وجہ سے ہدایت دے دے۔ (ساتھ ہی ساتھ غیر مسلم کو اسلام کی دعوت بھی دی جاتی رہے) تب تو یہ دوستی جائز ہے۔ اسی طرح اگر کوئی شخص کسی وقتی مجبوری یا مصلحت کی وجہ سے غیر مسلم سے دوستی رکھتا ہے تو یہ جائز ہے۔ لیکن قلبی میلان کسی بھی غیر مسلم کی طرف ہونا اسلام میں منع ہے۔

(سوال و جواب: جلد، 3 صفحہ، 281)