Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعہ بیوی والے کی امامت


شیعہ بیوی والے کی امامت

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک پیش امام صاحب کی شادی ہوئی لڑکی کے والدین نیم سنی اور نیم شیعہ ہیں۔ بعض لوگوں کو جب معلوم ہوا تو انہوں نے پرو پیگنڈہ کرنا شروع کر دیا کہ امام صاحب کی بیوی شیعہ ہے۔ لہٰذا ان کی اقتداء میں نماز جائز نہیں ہے۔ حالانکہ اب وہ لڑکی شیعہ نہیں ہے۔ بالفرض اگر امام صاحب کی بیوی شیعہ ہو تو اس میں آپ کی اور علمائے کرام کی کیا رائے ہے؟

جواب: اگر واقعی وہ لڑکی شیعہ ہے تو امام کا نکاح باطل ہے، اور اس کی امامت ناجائز ہے۔ اور اگر وہ لڑکی شیعہ نہیں ہے تو نکاح بھی جائز ہے اور امامت بھی۔ تحقیق کی جائے اور جیسا ثبوت ملے ویسا ہی حکم لگایا جائے۔

(وقار الفتاویٰ: جلد 2 صفحہ 184)