فتویٰ اہلِ حدیث
الشیخ ممدوح الحربیفتویٰ اہلِ حدیث:
1) امام عبداللہ بن مبارکؒ فرماتے ہیں:
الدین لاھل الحدیث، والکلام والحیل لأھل الرأی والکذب للرافضة:
دین اہلِ حدیث کے پاس ہے، تاویلات اور حیلہ سازیاں اہلِ رائے کا وتیرہ ہے اور جھوٹ شیعوں کی عادت ہے۔
2) امیر المؤمنین فی الحدیث امام ثوریؒحضرت ابراہیم بن مغیرہ فرماتے ہیں:
میں نے امام ثوریؒ سے دریافت کیا جو سیدنا ابوبکرؓ اور سیدنا عمرؓ کو گالیاں دیتا ہے، اس کے پیچھے نماز پڑھنی جائز ہے؟ کہا نہیں جائز۔
3) امام زہریؒ فرماتے ہیں:
شیعوں میں یہود و نصاریٰ کی بہت زیادہ مشابہت پائی جاتی ہے۔
4) جہمیہ قدریہ اور مرجئہ فرقوں میں سے کسی کے پیچھے نماز نہ پڑھو اور نہ شیعوں کے پیچھے نماز پڑھو۔
5) مؤمل بن اھاب کہتے ہیں: میں نے امام یزید بن ہارونؒ سے سنا فرماتے ہیں:
ہر بدعتی سے حدیث لکھنا جائز ہے، بشرطیکہ اپنی بدعت کی حمایت نہ کرے، شیعوں سے نہ لکھی جائے یہ جھوٹے ہیں۔
6)امام بخاریؒ فرماتے ہیں:
یہودی اور عیسائی کے پیچھے نماز پڑھو، یا شیعہ یا جہمیہ فرقے کے کسی امام کے پیچھے نماز پڑھو ایک ہی بات ہے۔ شیعوں کی عیادت نہ کی جائے، نہ ان سے نکاح کیا جائے، نہ ہی ان کے جنازوں میں حاضر ہو کیونکہ یہ ملتِ اسلامی پر نہیں مرتے، نہ ہی ان کا ذبح کیا جانور کھایا جائے۔"
7) طلحہ بن مصرفؒ فرماتے ہیں:
شیعوں رافضیوں سے نہ تو ان کی عورتوں سے نکاح کیا جائے نہ ہی ان کا ذبیحہ کھایا جائے کیونکہ یہ مرتد ہیں۔
8) خلال بیان کرتے ہیں کہ موسیٰ بن ہارون بن زیاد نے کہا میں نے امام فریابی سے سنا، ان سے ایک آدمی نے پوچھا کہ آدمی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو گالی دیتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟ فریابی نے کہا وہ کافر ہے پھر سائل نے پوچھا اس کی نمازِ جنازہ پڑھ سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا نہیں پڑھ سکتے اس نے کہا وہ لا اله الا الله پڑھتا ہے۔ کہا تم کہتے ہو وہ کلمہ پڑھتا ہے، میں کہتا ہوں اپنے ہاتھ بھی اسے نہ لگائیں، لکڑی کے ساتھ اسے گڑھے میں پھینک دو یہ زندیق ہے۔
9) جرح و تعدیل کے امام ابو ذرعہ رازیؒ فرماتے ہیں:
جو آدمی رسول اکرمﷺ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تنقیص کرتا ہے، وہ زندیق ہے، اس نے قرآن و سنت کا ابطال کیا ہے۔
10) امام ابنِ جوزیؒ فرماتے ہیں:
رافضی اور شیعوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی محبت کے لبادے میں بہت ساری احادیث ان کے فضائل میں خود گھڑی ہیں، ان میں سے ان کی شان میں گستاخی ہوتی ہے اور ایسی بے دست و پا خرافات بیان کرتے ہیں جن کی کوئی اصل نہیں، شیطان نے ان کے لیے انہیں مزین کر دیا ہے انہوں نے تراش لی ہیں۔
11) رافضیوں شیعوں کو کافر قرار دینے میں امت کا اجماع ہے وجہ یہ ہے کہ ان کا عقیدہ ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین گمراہ ہیں اور نا مناسب باتیں ان کی طرف منسوب کرتے ہیں۔
12) امام ذہبیؒ کتاب الکبائر میں فرماتے ہیں:
جو شخص صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر طعن و تشنیع کرتا ہے وہ ملتِ اسلام سے اور دین سے خارج ہے۔
13) امام محمد مقدسیؒ فرماتے ہیں:
ہر صاحبِ بصیرت و دانش جانتا ہے کہ شیعوں کے عقائد جو ہم نے بیان کیے ہیں یہ صریح کفر ہے بدترین جہالت اور عناد پر مبنی ہیں، ان کی روشنی میں ان کے کفر کا اور دینِ اسلام سے خارج ہونے کا فیصلہ دینا ہی پڑتا ہے۔
14) نواب صدیق الحسن خان صاحب قنوجیؒ فرماتے ہیں:
بغیر کسی رُو رعایت کے یہ بات واضح دلائل کی روشنی میں کہی جا سکتی ہے کہ رافضی شیعہ اعلانیہ کافر ہیں ان پر کافروں والے معاملات جاری کیے جائیں ان سے نکاح نہ کیا جائے ان کی تردید میں زبانی قلمی اور ہر قسم کا جہاد کیا جائے اور یہ عقیدہ رکھا جائے یہ مسلمان نہیں یہ دنیا کے خبیث ترین گروہوں میں سے ہیں۔ (الدین الخالص)