تفضیلی شیعہ کا سنی لڑکی سے نکاح
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص یہ کہتا ہے کہ میں تبرائی شیعہ نہیں ہوں بلکہ تفضیلی شیعہ ہوں۔ اور وہ شخص ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے جو اہلِ سنت والجماعت حنفی مسلک رکھتی ہے۔ کیا ایک تفضیلی شیعہ کا نکاح اہلِ سنت والجماعت لڑکی سے ہو سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: شیعہ لڑکے سے سنی لڑکی کا نکاح باطل ہے۔ اس لئے کہ شیعہ آج کل عام طور پر تبرائی اور سیدنا صدیق اکبرؓ اور سیدنا فاروق اعظمؓ کی خلافت کے منکر ہیں، اور ان ہستیوں کو سبّ و شتم کرنے والے ہیں۔ اور سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر قذف (تہمت) لگانے والے ہیں تفضیلی شیعہ کا بھی یہی حال ہے۔ ان تمام عقائد کو فتاویٰ عالمگیری اور فتاویٰ شامی وغیرہ کتب فقہ میں کفریات شمار کیا ہے۔
اور کسی کافر سے کسی مسلمان کا نکاح نہیں ہوسکتا۔ شیعہ کے یہاں تقیہ یعنی جھوٹ بولنا فرض ہے۔ تفضیلی شیعہ کا بھی یہی حکم ہے۔ یہ لوگ سنی لڑکی سے شادی کرنے کیلئے جھوٹ بول کر اپنے آپ کو تفضیلی بتاتے ہیں۔ اس لئے ان کے قول کا اعتبار نہیں کیا جائے گا۔
(وقار الفتاویٰ: جلد، 3 صفحہ، 31)