شرک بدعت کرنے والوں کی سزا اور ان کے ساتھ برتاؤ کا حکم
شرک بدعت کرنے والوں کی سزا اور ان کے ساتھ برتاؤ کا حکم
سوال: جان بوجھ کر شرک بدعت کرنے والوں کا شرعاً کیا حکم ہے؟
جواب: شرک سب سے بڑا گناہ ہے اس کی عدم مغفرت کی وعید قرآن مجید میں ہے اگر اسلامی حکومت ہو کوئی مسلمان شرک یا کفر کرے جس کی وجہ سے مرتد ہو جائے اور توبہ نہ کرے بلکہ اپنے ارتداد پر باوجود فہمائش کے جما رہے تو حکومتِ اسلامی اس کو قتل کروا دے گی اور بدعت اگر شرک و کفر تک نہ پہنچی ہو تو اس کے مرتکب کو تعزیر کرے گی اب جب کہ اسلامی حکومت نہ ہونے کی وجہ سے ان احکام کا نفاذ دشوار ہے تو مشرک سے قطع تعلق کر دیا جائے. رشتہ داری سلام کلام میل جول سب کچھ اس سے ترک کر دیا جائے اور بدعتی سے بھی قطع تعلق کر دیا جائے تاکہ تنگ آکر توبہ کرے۔
(جامع الفتاویٰ:جلد، 7 صحفہ، 307)