Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

نصیریہ اپنا عقیدہ ظاہر نہیں کرتے

  الشیخ ممدوح الحربی

نصیریہ اپنا عقیدہ ظاہر نہیں کرتے

نصیریہ فرقہ اپنے اعتقادات چھپانے میں بہت زیادہ پاپند ہیں، ان کے ہاں گہرے رازوں کو چھپا کر رکھنا اہم ترین مذہبی دیانتداری ہے۔ اسے غیروں کے سامنے ظاہر کرنا جائز نہیں،ان کے عقیدے کو جو ظاہر کرے اس کی سزا قتل ہے، خواہ وہ نصیریہ فرقے سے ہو یا نصیریہ سے نہ ہو، سلیمان افنٰی نصیری نے جب اپنا عقیدہ ظاہر کیا یہ اصل میں نصیریہ کے بڑے لوگوں میں سے تھا،یہ عیسائی مذہب میں داخل ہوا، اس نے اپنے عقائد ظاہر کیے، یہ امریکہ کے پادریوں سے متاثر ہو کر عیسائی ہوا تھا، یہ لاذقیہ میں چلا آیا اس نے بڑی اہم کتاب لکھی جس کا نام الباکورۃ السلمانیہ تھا، اس میں اس نے عقیدہ نصیریہ کے راز کھولے امریکہ کے پادریوں نے 1863ء میں بیروت سے اسے طبع کروایا۔ یہ لاذقیہ میں ایک مدت تک رہا، اور عیسائیت پر ہی قائم تھا، اس کے قریبی رشتہ دار اس سے خط و کتابت کرتے اور اسے واپسی پر آمادہ کرتے رہے،اسے یقین دہانی کروائی، اسے دوستی، حسن سلوک اور محبت سے رکھیں گے اور وہ ان کے ہاں مکمل امن میں رہے گا۔ آخر ان کی یقین دہانیوں کی وجہ سے وہ وطن واپس لوٹ آیا اور اپنے نصیری رشتہ داروں کے پاس رہنے لگا۔ انہوں نے اسے وہاں بدترین انداز میں قتل کیا حتیٰ کہ اسے میدان میں سرِعام آگ میں جلا کر راکھ کر دیا۔ اسے جلانے کے بعد شیعہ نصیریہ نے پوری کوشش اور مکمل عزم و ہمت سے کام لیا کہ وہ کتاب جس میں ان کی رسوائیوں سے پردہ اٹھایا ہے اسے قبضے میں لیں، اور وہ کامیاب ہوئے ،اسے آہستہ آہستہ چھپا دیا، اب اس کا ایک نسخہ بھی موجود نہیں۔ یہ ہمیشہ اس شخص کا خیال رکھتے ہیں اور اس کی کھوج میں رہتے ہیں جو ان کے حوالہ سے کچھ بیان کرتا یا ان کے خبیث باطنی عقائد کی طرف اشارہ کرتا ہے جو کہ بت پرستی اور واضح شرک پر مبنی ہے۔ تو یہ صرف اس کا دفاع صرف اسی طریقے سے کرتے ہیں کہ اس بزدلانہ طرزِ عمل سے اس کا جسمانی طور پر خاتمہ کر دیتے ہیں۔