نصیریہ فرقہ کے شیعوں کا عقیدہ - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

نصیریہ فرقہ کے شیعوں کا عقیدہ

  الشیخ ممدوح الحربی

صفحہ 2 از 2

نصیریوں کا قرآن:

نصیریہ فرقے کے شیعوں کا قرآن یہ ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ اخلاص برتا جائے۔ اور سلیمان فارسیؓ نے حضرت محمدﷺ کو جبرائیل علیہ السلام کے روپ میں قرآن سکھایا ہے۔ ان کی نماز پانچ ناموں کا ورد کرنا ہے۔ حضرت علیؓ حضرت حسنؓ، حضرت حسینؓ، سیدہ فاطمہؓ اور محسن، محسن کو یہ نصیریہ شیعہ سر خفی ( پوشیدہ راز) کہتے ہیں، ان کے عقیدے کے مطابق یہ ولادت کی عمر سے پہلے پیدا ہوئے تھے۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے انہیں پھینک دیا تھا۔ یہی پانچ بزرگوں کے نام لیں تو وضو ہو جاتا ہے اور جنابت کا غسل بھی ان کا نام لینا ہی ہے۔ عورتوں کے بارے میں شیعوں کا نظریہ ہے کہ یہ دین اور اس کے واجبات حاصل کرنے کی اہل نہیں ہیں۔ ان کا عقیدہ ہے کہ عورت روح پر اختیار نہیں رکھتی۔ جس طرح دوسرے حیوانات ہیں یہ عورت بھی ایک حیوان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا عقیدہ ہے کہ عورتوں کے مرنے کے ساتھ ہی ان کی روح مر جاتی ہے اور اسی وجہ سے یہ ایک دوسرے کی بیویوں سے زنا کرنا جائز سمجھتے ہیں۔ بلکہ یہ کہتے ہیں کہ ان کا ایمان کامل ہی تب ہے جب ان کی عصمتوں کو ایک دوسرے مؤمن کے لیے حلال کریں۔ یہی وہ عصمتوں کی ضیافت طبع ہے جس نے انہیں اپنا نصیری مذہب چھپانے پر مجبور کیا ہے۔

نصیری شیعوں کے نزدیک قیامت کا مفہوم:

ان شیعوں کے نزدیک قیامت کا تصور یہ ہے کہ یہ چھپے ہوئے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ظہور ہے، یہ اپنے پیرو کاروں کے درمیان فیصلہ کریں گے اور ان کی سیادت کو ثابت کریں گے۔ اور یہ کہتے ہیں سیدنا علیؓ کا آفتاب سے ظہور ہوگا، ہر جان ان کے قبضے میں ہوگی، شیر پر سوار ہوں گے اور ذوالفقار تلوار ان کے ہاتھ میں ہوگی، فرشتے ان کے پیچھے ہوں گے اور سید سلیمان فارسیؓ ان کے آگے ہوں گے اور ان کے قدموں سے پانی پھوٹے گا اور حضرت محمدﷺ آواز دیں گے یہ تمہارے مولیٰ علی ہیں انہیں پہچانو! ان کی تسبیح بیان کرو، ان کی تعظیم کرو، ان کی کبریائی بیان کرو، یہی تمہارے رازق ہیں، یہی تمہارے خالق ہیں، ان کا انکار نہ کرو۔

نصیریہ شیعوں کا عقیدہ تناسخ:

نصیریہ فرقہ کے شیعہ تناسخ کے قائل ہیں، تناسخ کی تعریف یہ ہے کہ ایک روح ایک حالت سے دوسری حالت میں منتقل ہو جائے یا ایک جسم سے دوسرے جسم میں چلی جائے۔ 

تناسخ کی چار اقسام بیان کرتے ہیں: 

پہلی قسم: نسخ ہے، وہ یہ ہے کہ روح ایک آدمی کے جسم سے دوسرے آدمی کے جسم میں منتقل ہو جائے۔

دوسری قسم: مسخ ہے، آدمی کی روح حیوان کے جسم میں منتقل ہو جاتی ہے۔

تیسری قسم: فسخ ہے، روح آدمی کے جسم سے نکل کر زمین کے کیڑوں مکوڑوں میں منتقل ہو جاتی ہے۔

چوتھی قسم: رسخ ہے، اس سے مراد یہ تناسخ ہے کہ روح آدمی کے جسم سے نکل کر درخت ، پودے یا جمادات میں منتقل ہو جائے۔

نصیریہ فرقہ کے شیعوں کے عقائد اور ان کی تعلیمات ایک چھوٹے سے کتابچے میں موجود ہیں اس کا نام ہے ، کتاب تعلیم الدیانتہ النصیریہ اس کا مخطوطہ پیرس کے مکتبہ میں موجود ہے۔ یہ سوال وجواب کے انداز میں ہے۔ ایک سو ایک سوال جواب ہیں، چند ایک سوالوں کے جواب ہم درج کئے دیتے ہیں:

سوال: ہمارا خالق کون ہے؟

جواب: امیر المؤمنین علی ہمارا خالق ہے۔

سوال: ہمیں یہ کیسے پتہ چلا کہ علی ہمارے الہٰ ہیں؟

جواب: انہوں نے خود کہا ہے جب کہ منبر پر خطبہ فرما رہے تھے میں ایک گہرا بھید ہوں، میں انوار کا درخت ہوں، میں ہی اول ہوں، میں ہی آخر ہوں، میں ہی باطن ہوں ، میں ہی ظاہر ہوں۔ وغیرہ جھوٹ بیان کرتے ہیں۔

سوال: مختلف لغات میں امیر المؤمنین ہمارے مولیٰ کے کیا کیا نام ہیں؟

جواب: عرب نے ان کا نام علی رکھا، خود انہوں نے اپنا نام ارسطو رکھا ہے، انجیل میں ان کا نام الیاس ہے

معنیٰ اس کا بھی علی ہی ہے۔ ہندو ان کا نام ابنِ کنکرا رکھتے ہیں۔

سوال: جو شہد کی مکھیوں کا امیر ہے ہم اسے مولانا کیوں کہتے ہیں؟

جواب: وجہ یہ ہے کہ سچے مؤمن شہد کی مکھیوں کی مانند ہیں جو کہ اچھے پھولوں پر بیٹھتی ہیں، اس لیے ان کے امیر کو امیر النحل کہا جاتا 

سوال: قرآن کیا ہے ؟

جواب: یہ ہمارے مولیٰ علی کا بصورت بشر ظہور ہے۔

سوال: ہمارے بچے بھائی مؤمنوں کی علامت کیا ہے؟

جواب: ع، م، س علی محمد سلمان کی گواہی دیتے ہیں۔

سوال: نیروز کی دعا کیا ہے؟

جواب: پیالوں میں شراب بھرنا۔

سوال: جو شراب مقدس مؤمن پیتے ہیں اس کا نام کیا ہے ؟

جواب: عبد النور ہے۔

سوال: یہ کیونکر شراب مقدس ہے؟

جواب: کیونکہ اس میں اللہ تعالیٰ کا ظہور ہے۔

سوال: مؤمن نماز میں آفتاب سے پہلے اپنا چہرہ کیوں پھیر لیتا ہے؟

جواب: یہ جان رکھو سورج نور الانوار ہے۔


صفحہ 2 از 2