غیر مسلم ممالک سے درآمد شدہ گوشت حلال نہیں ہے
غیر مسلم ممالک سے درآمد شدہ گوشت حلال نہیں ہے:
سوال: یہاں پر گوشت یا مرغی کے گوشت کے پیکٹ ملتے ہیں جو کہ یورپ یا دیگر ممالک جو کہ (مسلم ممالک نہیں ہے) سے آتے ہیں معلوم نہیں کہ انہوں نے کس طرح ذبح کیا ہو گا ذبح پر تکبیر پڑھنا تو درکنار۔کیا ایسا گوشت وغیرہ ہم مسلمان استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب: جس گوشت کے بارے میں اطمینان نہ ہو کہ وہ حلال طریقے سے ذبح کیا ہو گا اس سے پرہیز کرنا چاہیے یورپ اور غیر مسلم ممالک سے در آمد شدہ گوشت حلال نہیں ہے۔
(جامع الفتاویٰ:جلد، 8 صفحہ، 223)