الشيخ على عبدالرحمٰن الحذیفی حفظہ اللہ، خطیب مسجد نبوی کا فرمان
محترم الشيخ على عبدالرحمٰن الحذيفیؒ نے ذیقعدہ 1418 ہجری میں اپنے تاریخی خطبہ جمعہ میں تمام مسلمانوں کو تین عظیم فتنوں یہودیت، عیسائیت اور شیعیت سے خبردار کیا اور اسلام کے مقابلہ میں ان کے باطل عقائد سے آگاہ فرمایا اور قرآن و سنت کی روشنی میں ان کے ساتھ اتحاد اور میل جول کو عظیم اور ناقابل معافی جرم قرار دیا ۔ محترم شیخ حذیفیؒ نے ان فتنوں میں اسلام اور مسلمانوں کے لیے سب سے زیادہ خطرناک جس فتنے کو قرار دیا ہے ان ہی کے الفاظ میں ملاحظہ فرمائیں:
هم اضر على الإسلام من اليهود و النصاریٰ
کہ یہ شیعہ لوگ اسلام کے حق میں یہود و نصاریٰ سے بھی زیادہ نقصان دہ ہیں۔ ان پر کبھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا بلکہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ان کے مکر و فریب سے دفاع کے لیے ہر وقت کمر بستہ رہیں۔
بے شک رفض (شیعیت) کا نسب نامہ عبد اللہ بن سبا یہودی اور ابو لؤلو مجوسی سے جا ملتا ہے۔ لہٰذا مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے عقیدہ کا امتیازی تشخص برقرار رکھیں اور اللہ تعالیٰ جو پسند کرتے ہیں اس کو پسند کریں اور جو چیزیں اللہ تعالیٰ کو ناگوار ہیں ان کو پسند نہ کریں اور اہلِ اسلام آپس میں ایک دوسرے کے مددگار اور متحد ہوں۔
(فتویٰ امام اہلِ سنت: صفحہ، 31)