سید محمد البرزنجی الحسینی رحمۃ اللہ کا فتویٰ
سید محمد البرزنجی الحسینیؒ اپنے وقت کے محقق، مدقق گزرے ہیں۔ آپ کی تقریباً ایک ہزار تصانیف ہیں۔ الاشاعة الاشراط السعاد نامی کتاب میں آپ نے فتنوں کا ذکر کیا ہے جن میں سب سے زیادہ خطرناک فتنہ روافض کو قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ یہ روافض ملکوں پر زبردستی قابض ہوں گے جن کی نشانی یہ ہو گی کہ وہ سیدنا صدیق اکبرؓ سیدنا فاروق اعظمؓ کو برا بھلا کہیں گے۔
لالکائی کے الفاظ یہ ہیں کہ:
ان کا نام روافض ہو گا اسی سے پہچانے جائیں گے، ہمارے گروہ کی طرف نسبت کریں گے، حالانکہ ہمارے گروہ میں سے نہ ہوں گے اور ان کی علامت یہ ہو گی کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ و سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہیں گے۔
رفض کا ظہور اور رافضہ کی زبردستی حکومت اور حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر لعن طعن کا اختیار یہ سب سے بڑا فتنہ ہے اور اہلِ سنت کے لیے جان کا خطرہ ہو گا۔
(الاشاعة لا شراط السعة: صفحہ، 60 تا 65)