Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

دروزی معاشرے کی اقسام اور دروزی معاشرے میں خواتین کی حالت

  الشیخ ممدوح الحربی

دروزی معاشرے کی اقسام:

دروزی معاشرے کی دو قسمیں ہیں:

پہلی قسم روحانی: یہ دین کے عارف کہلاتے ہیں اور دروزی مذہب کے اصول سے واقف ہوتے ہیں۔ یہ تین قسموں میں ہیں۔

  1. رؤسا ان کے ہاتھ میں دینی راز ہیں۔ 
  2. عقال ان کے پاس وہ اسرار و رموز ہیں جو اندرونی تنظیم کے متعلقہ ہیں یعنی دروزی شیعی مذہب کے عقیدے کی باریکیوں کو جانتے ہیں۔ 
  3. أجاوید ان کے پاس بیرونی راز ہوتے ہیں۔ جو دوسرے مذاہب اور دروزی مذہب کے عقائد سے وابستہ ہیں یہ انہیں جانتے ہیں۔ 

عقیدہ دروزی میں بعض لوگ سلوک کے قواعد پر بھی کاربند ہیں۔ جو کہ نہ تو سگریٹ نوشی کرتے ہیں نہ ہی شراب پیتے ہیں۔ اور اپنے کھانے پینے میں زہد سے کام لیتے ہیں۔ ان کا خاص لباس ہے جو ان کو دوسرے دروزی عقیدے والوں سے ممتاز کرتا ہے۔ پگڑی پہنتے ہیں گہرے نیلے رنگ کی قبا زیب تن کرتے ہیں۔ اور داڑھیاں پوری رکھتے ہیں۔ ان کی خاص عبادت گاہیں ہیں جنہیں یہ خلوت خانے کہتے ہیں۔ ان میں یہ اپنی بنائی مقدس کتاب کو سنتے ہیں اور خاص انداز میں ذکر کرتے ہیں۔  

دوسری قسم جشمانی دروزی ہے: یہ امورِ دینی کا اہتمام کرتے ہیں۔ ان کی دو اقسام ہیں۔

  1.  امراء یعنی وطنی لیڈر۔
  2. جاہل دروزی شیعوں کی عوام ہے۔ 

انہیں دروزی پیغامات کا پتہ نہیں ہوتا یہ بس ان رسالوں شروحات ہی کو جانتے ہیں جو ان کی کتابوں میں بیان ہوئی ہیں۔ اور عقال انہیں بیان کرتے ہیں۔ انہیں قرآن پاک کے مطالعہ کی اجازت نہیں ہوتی اور نہ ہی ان کا یہ حق ہوتا ہے کہ یہ دروزی عبادات کی مجالس میں آئیں۔ لمبی آزمائشوں سے گزر کر اور مضبوط صبر و ایمان کے بعد ہی ان مجالس میں حاضر ہو سکتے ہیں۔ انہیں ہر جائز و ناجائز چیز سے فائدہ اٹھانے کی اجازت ہوتی ہے۔ یہ سگریٹ نوشی شراب اور خوش حال زندگی گزارنے کے مجاز ہوتے ہیں۔ نہ ہی ان کا خاص لباس ہوتا ہے جس سے ان کی پہچان ہو سکے دروزی کسی بھی حکومت کو نہیں مانتے ان پر عقال کی حکومت ہوتی ہے یا جو دروزی شیعی دینی نظام کا نائب ہو یہ اس کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔

دروزی معاشرے میں خواتین کی حالت

دروزی معاشرے میں بھی عورتیں عاقلات اور جاہلات میں تقسیم ہیں۔ عاقلات عورتوں کی علامت ہے کہ وہ نقاب پہنتی ہیں اور لباس پہنتی ہیں انہیں صایہ کہتے ہیں جو بھی بیوی عاقلات کے طبقے سے ہو اور اس کا خاوند جاہلوں کے طبقے سے ہو تو اس کے لیے جائز نہیں ہوتا کہ وہ اپنی بیوی کو دروزی دین کے معاملات بتائے اس عورت پر واجب ہوتا ہے وہ اس سے شیعہ عقیدہ کی کتابیں چھپا کر رکھے اسے دیکھنے بھی نہ دے۔ دروزیوں کا ایک شخص ہے اسے شیخ العقل کہتے ہیں۔ اس منصب کا باقاعدہ انتخاب ہوتا ہے۔ اس مذہب کے بڑے اس کا انتخاب کرتے ہیں۔ شیخ العقل کے ہر شہر اور بستی میں اس کے معاون ہوتے ہیں۔ لبنان میں دروزی امراء اور مشائخ میں تقسیم ہیں جو امراء ہیں یہ ارسلان خاندان سے ہیں اور جو مشائخ ہیں وہ جنبلاط اور یوزبکیہ خاندانوں سے ہیں۔